اتنے ہیں لوگ اتنی ہے بارات کیا کریں

عرفان سعید

محفلین
(ساحر لدھیانوی سے معذرت)
اتنے ہیں لوگ اتنی ہے بارات کیا کریں
کم کرسیاں ہیں پتلے ہیں حالات کیا کریں

آساں کہاں ہے سیکھنا کیمسٹری کو
ایٹم میں گھومتے رہیں ذرات کیا کریں

سانسوں سے آ رہی ہے عجب سی جو اک ہمک
چمٹے ہیں لیب سے جو بخارات کیا کریں

چیتے سے شیر سے کسی سے میں نہ ڈرتا ہوں
کاٹے ہیں سوتے میں مجھے حشرات کیا کریں

کوشش کروں تو دوسری پر بیوی مان جائے
کیسے سنبھالوں گا دو دو آفات کیا کریں

انبار شعروں کے لگا ہی دیتے ہم، مگر
فاعل، فعول، فاع ،فعولات کیا کریں


۔۔۔عرفان ۔۔۔
 

فلسفی

محفلین
آساں کہاں ہے سیکھنا کیمسٹری کو
ایٹم میں گھومتے رہیں ذرات کیا کریں
کتنی سچی بات ہے۔ حالانکہ صرف میٹرک میں پڑھی تھی۔ اور جو پڑھی تھی اس کے اثرات و ذرات ابھی تک آنکھوں کے سامنے گھومتے ۔۔۔ بلکہ ناچتے ٹھمکے لگاتے اور منہ چڑاتے ہیں۔

چیتے سے شیر سے کسی سے میں نہ ڈرتا ہوں
کاٹے ہیں سوتے میں مجھے حشرات کیا کریں
ایک سالا مچھر ۔۔۔ :D
کوشش کروں تو دوسری پر بیوی مان جائے
کیسے سنبھالوں گا دو دو آفات کیا کریں
پہلے مصرعے میں شک، شبہے کی گنجائش نہ رکھی جاتی تو ہم آپ کو غیر ضروری طور پر ناممکنات کو ممکنات میں شامل کرنے والا سمجھ لیتے۔

مجموعی طور پر آپ کا وہی خاص رنگ۔ خوش رہیے۔ مسکراتے رہیے اور مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے۔
 

عرفان سعید

محفلین
:D
فن لینڈ میں بے شمار جھیلوں کی وجہ سے یہ سالے یہاں بہت کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں!
پہلے مصرعے میں شک، شبہے کی گنجائش نہ رکھی جاتی تو ہم آپ کو غیر ضروری طور پر ناممکنات کو ممکنات میں شامل کرنے والا سمجھ لیتے۔
ہم بس گفتار کے غازی ہیں!
 

احمد محمد

محفلین
فن لینڈ میں بے شمار جھیلوں کی وجہ سے یہ سالے یہاں بہت کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں

آپ کے پاس تو پہلے ہی بہتات ہے پھر بھی دوسری کے خواہاں ہیں؟؟ لگتا ہے لاتوں سے ماننے والے نہیں ہیں عرفان سعید صاحب ورنہ پہلے سے میسر کثیر تعداد (سالے) ہی انہیں باز رکھنے کے لیے کافی تھی۔ :D
 

احمد محمد

محفلین
لگاؤ، لگاؤ ۔۔۔ تیلی لگاؤ۔ پھر تالیاں پیٹو گے دور بیٹھ کر ۔۔۔ ایسے ۔۔ :applause:
ہاہاہا۔۔۔:D
یہ تو آپ نے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی اس دن والی بات کردی جس پر انہوں نے ہمت کرکے متوقع دنگا رکوایا تھا۔ :p

بتانا پڑتا ہے کہ تیل نہیں ڈالا،، مگر ہم اس آگ کے بند ہونے کے خواہاں بھی نہیں ہیں۔ :D:D
 
Top