اتن یا اتنڑ افغان کا ایک روایتی رقص ہے۔ جس کی ابتدا افغان پشتون قبائل سے ملتی ہے۔ بعد ازاں اس رقص کو مسلمانوں نے تھوڑا تبدیل کیا۔ اتن یا اتنڑ رقص مغل ادوار میں بھی پیش کیا جا تا تھا اور اسے ہمیشہ ہی ایک منفرد رقص کا درجہ حاصل رہا ہے۔
اتن یا اتنڑ رقص ڈھول کی تاپ پر پیش کیا جاتا ہے اور رباب کی آواز بھی ساتھ میں شامل کی جاتی ہے۔ اس رقص کو مرد حضرات پیش کرتے ہیں۔ یہ رقص دائرے کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے جس میں کم سے کم دو لوگ اور زیادہ سے زیادہ سو سے زائد لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ رقص 5 سے 30 منٹ تک لمبا ہوتا ہے۔ یہ افغانستان اور پاکستان دونوں ہی میں بہت مشہور رقص ہے۔
میں نے یہ مختلف جگہ سے پڑھ کر اردو میں لکھا ہے کوئی غلطی ہو تو بتائیں