فاتح
لائبریرین
اوہ شاید میں درست اظہار نہیں کر پایا۔ دراصل کہنا یہ چاہ رہا تھا کہواہ حضور ہم آپ کو صحت مند دیکھنے پر تلے ہوئے ہیں اور آپ اختلاجِ قلب کا شکار ہونا چاہ رہے ہیں۔ یعنی کسی طرح صحت مند نہ ہونا پڑجائے۔ چہ خوب۔
توایسا کیجیے فرحت عباس شاہ کی تین چار کلیات (جنہیںدیکھ دیکھ کر اختلاج قلب کا شکار ہوں) کے مقابلے میں اسی قدر وزنی نسخہ جات تحریر فرما کر یا فرموا کر ارسال کر دیجیے۔
"فرموا" کی اصطلاح کی ایجاد بھی انہی نام نہاد شاعر کے کھاتے میں ڈال دیجیے کہ شنیدن ہے کہ یہ نہ صرف فرماتے ہیں بلکہ "فرمواتے" بھی ہیں۔