تعارف اجازت؟

زیور

محفلین
سلام
زيور کے طرف سے آپ تمام خواتین و حضرات کو آداب
مجھے آج یہاں پہلا دن ہے اور میں علي طول يعني بغير انٹري کرايے
بہت حساس جگہوں پہ پہنچ گيا تھا (مراد لائبريري سے ھے جہاں کويي دعوت طعام و قيام خاص و عام تھا) تو وہاں مجھے کہاگیا کہ
مياں ايسے مںہ اٹھا کر نہں آتے جاو نام ولديت وغيرہ لکھوا کر يعني
باقاعدہ ممبر شپ کي پرچي کٹواکر اجاو
گرچہ ہم نے منتظمین کو سمجھانے بجھانے کي بہت کوشش کي کہ
چاي وغيرہ کرنے کے بعد آپ ہم سے جو لکھوانا چاہيں لکھوالے ہم سادہ
اسٹامپ پيپر دينے کو تيار ھیں(ليکن بساے ارزو کہ خا ک شد)
اب خيريت مطلوب کے بعد عرض یہ ھے کہ ازراہ کرم ہمارا نام وغيرہ
رجسٹر ميں درج کيا جاے کہ ہم کو انے جانے ميں دقت نہ ہوں
واسلام آپ سب کا (زيور)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا پیغام کم اور ڈبے زیادہ نظر آ رہے ہیں، مجھے تو لگتا ہے کہ زیور کے خالی ڈبے ہی ہیں۔

پھر سے کوشش کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا نام کیا ہے؟
پیار میں آپ کو کس نام سے بلاتے ہیں؟
غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں؟
بھائی بہنوں کی تعداد اور آپ کا نمبر؟
تعلم؟
بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
کبھی آ بیل مجھے مار پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
اردو محفل کو مزید اچھا بنانے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

فی الحال اتنا ہی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اجی زیور صاحب اگر یہ اجازت اور سارا غم و غصہ اور تمام حسرت و یاس اس وجہ سے ہے کہ

۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں علي طول يعني بغير انٹري کرايے بہت حساس جگہوں پہ پہنچ گيا تھا (مراد لائبريري سے ھے جہاں کويي دعوت طعام و قيام خاص و عام تھا)

تو حضور آپ کو انتہائی زیادہ خوش فہمی ہوئی ہے کہ وہاں تو

نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت
تمھاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا ;)

(داغ)


وہاں مجھے کہا گیا کہ مياں ايسے مںہ اٹھا کر نہں آتے جاو نام ولديت وغيرہ لکھوا کر يعني
باقاعدہ ممبر شپ کي پرچي کٹوا کر اجاو

حضور یہ اس لیے کہ ابھی ہماری لائبریری بہت چھوٹی سے ہی اور کام کی کتب کاپی رائٹ پروکٹیٹڈ ہیں، سازشوں کا کیا پتہ۔ خود کش حملہ آوروں کا کیا علم۔ قبلہ تبھی نام، ولدیت وغیرہ لکھوانے کا کہا گیا ہوگا۔ ;)


اب خيريت مطلوب کے بعد عرض یہ ھے کہ ازراہ کرم ہمارا نام وغيرہ رجسٹر ميں درج کيا جاے کہ ہم کو انے جانے ميں دقت نہ ہوں واسلام آپ سب کا (زيور)

زیور، بے در کب سے ہوا؟ آنے جانے میں دقت کیسی محترم، تجوریوں کے منہ کھلے ہیں یہاں چاہے ہاتھ اور خانے بدلیے لیکن کھرے اور کھوٹے 'زیور' ;) کی پرکھ تو جوہری ہی کریں گے۔

خوش آمدید، محترم

۔
 

الف عین

لائبریرین
ادھر میں نے دو ایک پوسٹس زیور کی دیکھیں تو سمجھا کہ کوئی محترمہ ہیں، اور میں ان کو اسی طرح مخاطب کرنے والا تھا کہ ذرا تعارف کرائیں اپنا، تو یہاں یہ صاحب، جن کو صاحبہ سمجھا تھا، پہلے ہی پہنچ چکے۔
خوش آمدید زیور۔۔۔ خدا کرے کہ آپ بہشتی ثا؛بت ہوں!!
 

زیور

محفلین
سلام
بہت شکریہ شمشاد محمد وارث۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ظبط ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعجازاختر صاحب
کیا بات ہے میاں دکن کی وہاں زیور نام ھوتے ہونگے خواتین کے لیے مخصوص
اس لیے کہ وہاں کی اردو تو حلاوت اور شیرینی میں شیراز کی فارسی اور
دمشق کی عربی سے بھی بڑھ کرہے
اور ویسے بھی ان نزاکتوں پہ غور کرنے کے لیے دکن کے نواب اور نوابزادے ہی
وقت نکال پاتے ہیں
ہماری ہاں کی ماںئں تو بچے کی پیدائش سے پہلے ایک آچہا سا نام سوچ لیتی ہیں
جو بچے اور بچی دونوں کو سوٹ کرے او ر بالفرض بڑا ہونے کی بعد پتہ چلا کہ موصوف دونوں میں سے اک بھی نہں ہے( یعنی تیسری جنس ہے)تو بھی
اخبارات میں تبدیلی نام کے اخراجات اور سرکاری کاغذات(پاسپورٹ وغیرہ)
میں رد وبدل کرنے کرانے کے عذاب سے بچ جایے
سو اس لئے ہمارے ائسے ھے نام ھوتے ہیں
ھاں آپ ہمیں محترم یا محترمہ جو بھی سمجھیں ھمارے لئے فخر کی بات ھے
کہ عربی میں محترم یا محترمہ کی معنی سید یا سیدہ ہی ہے
یعنی کہ آپ ھمیں سادات میں سے تسلیم کرتے ہیں یہی ھمارے لئے کافی
ہے اب جو اس محفل میں سادات موجود ہیں ان سے ھمارا سید ھونا تسلیم
کرانا آپ کا درد سر ھے(آلا بلا بہ گردن ملا) آپ سب کا بہت شکریہ .زیور.
 

زینب

محفلین
توبہ ہے الا بلا سب کچھ بول دیا اصلی سوالوں کے جواب پھر بھی گول کر دیے اففففف۔۔۔۔۔۔۔خوش آمدید زیور صاحب۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیور، آپ تین پوسٹس اور کر لیں، آپ کو لائبریری کا مواد پڑھنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ لائبریری سے متعلقہ فورمز تک رسائی کے لیے کم از کم دس پوسٹس کیا جانا ضروری ہے۔
 

زیور

محفلین
آپ سب کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ

یھاں آکر پتہ نہیں کیوں اک مصرعہ بار بار ذھین میں آرہا ھے

بسیار خوبانے دیدم لیکن تو خوبے دیگری
 

الف عین

لائبریرین
دکن ہی کیا برِ صغیر میں کہیں زیور نام تو ہوتا نہیں، کسی خاتون کا بھی نہیں سنا میں نے۔ ہاں کسی کا تخلص ہو سکتا ہے، اور نسائیت کے معانی کی مناسبت سے میں نسائی نام سمجھا تھا۔ اب غلط فہمی تو دور ہو ہی چکی۔
مبارک کہ دس پوسٹس ہو چکیں اور اب لائبریری کا مواد پڑھج سکیں گے۔
 

ساجداقبال

محفلین
خوش آمدید زیور بھائی۔
کن ہی کیا برِ صغیر میں کہیں زیور نام تو ہوتا نہیں،
ایسی بات نہیں، ہمارے ہاں تو اس قسم کے نام عام ہیں۔ ہمارے محلے میں ایک بندہ کا نام زیور ہے۔ تاہم یہ نام دونوں جنسوں پر فٹ بیٹھتا ہے۔ خواتین کا نام ہوتا زیادہ تر۔ ہمارے ہاں خواتین کا ”زیور جان“ نام بہت عام ہے۔
 

زینب

محفلین
خوش آمدید زیور بھائی۔

ایسی بات نہیں، ہمارے ہاں تو اس قسم کے نام عام ہیں۔ ہمارے محلے میں ایک بندہ کا نام زیور ہے۔ تاہم یہ نام دونوں جنسوں پر فٹ بیٹھتا ہے۔ خواتین کا نام ہوتا زیادہ تر۔ ہمارے ہاں خواتین کا ”زیور جان“ نام بہت عام ہے۔

اپ کے ًمحلے کی کیا بات ہے جی جو کہیں نہیں ہوتا وہ اپ کے محلے میں ہی تو ہوتا ہے :grin:
 

زیور

محفلین
صبح وطن بخیر
راہبر ساجد اقبال اور محترم اعجاز اختر خیلی ممنون ومتشکر
زینب ساجد اقبال کے (محلے)میں اور ایسے کیا عجائب غرائب ھوتے ہیں جو اور کہیں نہں ہوتے(مفید معلومات در بارہ محلہ جات)یا پھر( چشم کشا رپورٹ)کے نام
سے کیوں نہ یہاں شیئر کرکے ھم جیسے بے خبروں کے معلومات میں اضافہ
کیا جاے
 

زینب

محفلین
بھائی جی اردو لکھتے ہوے ہتھ ہولا رکھا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔اتنی مشکل اردو کے لیے مجھے کام از کم "فیروزاللغات" کا سہارا لینا پڑے گا۔۔۔۔۔۔ باقی رہی ساجد کے محلے کی بات تو وہ عقل مند کو اشارہ ہی کافی ہوتا ہے تو ساجد کو سمجھ اگئی ہو گی امید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یقین نہیں۔۔۔۔۔:grin:
 

ساجد

محفلین
زیور ، اردو محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے
آپ کی آمد سے اردو محفل کی قدر و قیمت میں یقینا اضافہ ہوا ہے ۔​
 
Top