اجتماعی انٹرویو؛ سلسلہ سوم!

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل میں اجتماعی انٹرویو کی خوب صورت روایت موجود رہی ہے۔ تاہم، اس انٹرویو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ صرف سالگرہ کے ماہ میں جاری رہے گا۔ یہ اس سلسلے کی آخری لڑی ہے۔ جو محفلین پہلی اور دوسری لڑی میں جواب دینے سے رہ گئے تھے، ان کے لیے سلسلہ اول و دوم کے روابط پیش کیے جا رہے ہیں۔

اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ اَوَّل!
اجتماعی انٹرویو؛ سلسلہ دوم!

خیال رہے کہ اس لڑی میں محفلین رضاکارانہ طور پر شریک ہو سکتے ہیں، یعنی جو انٹرویو دے اس کا بھی بھلا، جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔ اس سلسلے کے اجراء کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جو محفلین بوجوہ انٹرویو نہ دے سکے، وہ بھی اپنے خیالات اور پسند یا ناپسند کا اظہار کر سکیں۔

سوالات کی آخری کھیپ:
(خیال رہے کہ ہر سوال کے ایک سے زائد جواب دیے جا سکتے ہیں اور اگر معزز محفلین کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو اسے نظرانداز کر دیں، شکریہ!)

1۔بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟
2۔ محفل سے ہٹ کر اپنے بہترین دوست کا نام؟
3۔ آپ کی تعلیم؟
4۔ کس ملک میں جانے کی خواہش ہے؟
5۔ آپ کے مشاغل؟
6۔ بہادر ہیں یا بزدل؟
7۔ پسندیدہ مشروب؟
8۔ زندگی کی سب سے بڑی خواہش؟
9۔ اپنی ایسی عادت جو آپ کو ناپسند ہے؟
10۔ دولت، شہرت یا عزت؟ انتخاب کیجیے!

نوٹ: اس لڑی میں محفلین کے 'رواں تبصرے ' ساتھ ساتھ چلتے رہیں تو مناسب ہے تاکہ بے تکلفی کی فضا قائم رہے۔ :)
 
1۔بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟
ایک سال کا تھا تو اسلام آباد آ گیا تھا۔ باقی بچپن، لڑکپن، جوانی، بڑھاپا یہیں گزارا۔
کھٹا میٹھا گزرا۔

2۔ محفل سے ہٹ کر اپنے بہترین دوست کا نام؟
ویسے تو دوست ہوتے ہی بہترین ہیں۔اگر ایک نام کہتے ہیں تو سہیل مشتاق اعوان۔ یونیورسٹی زمانے کا دوست ۔

3۔ آپ کی تعلیم؟
بی ایس سافٹویئر انجینئرنگ

4۔ کس ملک میں جانے کی خواہش ہے؟
ترکی، سپین

5۔ آپ کے مشاغل؟
کون سے مشاغل ؟ پیشہ کو بھی مشغلہ کہہ کر پوچھا جاتا ہے۔ اور شوق کو بھی۔

6۔ بہادر ہیں یا بزدل؟
یہ تو دسروں سے پوچھنا چاہیے۔ اپنے آپ کو بزدل کون کہتا ہے؟ :p
ویسے یہ وضاحت ہونی چاہیے تھی کہ کس حوالے سے۔

7۔ پسندیدہ مشروب؟
سکن جبین

8۔ زندگی کی سب سے بڑی خواہش؟
ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔۔

9۔ اپنی ایسی عادت جو آپ کو ناپسند ہے؟
بہت سی ہیں۔ جن کا ذکر کر سکتا ہوں، ان میں سے سستی اور غصہ۔

10۔ دولت، شہرت یا عزت؟ انتخاب کیجیے!
بلاشبہ عزت۔
 

زیک

مسافر
بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟
واہ، راولپنڈی، طرابلس
الیکٹریکل انجینیرنگ میں آخری ڈگری
کس ملک میں جانے کی خواہش ہے؟
بوٹسوانا، چلی، ارجنٹینا، جاپان، اردن، مصر، آسٹریلیا، نیپال، میکسیکو۔ اور مزید کوئی 170
ٹینس، ہائیکنگ، رننگ، سائیکلنگ، کتب، سیر سپاٹا
بہادر ہیں یا بزدل؟
بزدل کہ گیدڑ کے سو سال کا اپنا لطف ہے
پانی الیکٹرولائٹ پل کے ساتھ، کافی۔ کبھی کبھی لسی لیکن نمکین کہ چینی والی بدعت ہے
زندگی کی سب سے بڑی خواہش؟
فل ٹائم سیر سپاٹا
دولت، شہرت یا عزت؟ انتخاب کیجیے!
دولت
 

ربیع م

محفلین
1۔بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟
سرگودھا بھلوال

محفل سے ہٹ کر اپنے بہترین دوست کا نام؟
امین صاحب
پرائمری
کس ملک میں جانے کی خواہش ہے؟
جزیرہ نما عرب، ترکی، فلسطین، اسپین
سونا مطالعہ رننگ
بہادر ہیں یا بزدل؟
پتا نہیں

قہوہ، سکنجبین

اپنی ایسی عادت جو آپ کو ناپسند ہے؟
غصہ
دولت، شہرت یا عزت؟ انتخاب کیجیے!
عزت
 
Top