1۔بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟
سیالکوٹ میں، دوڑتے بھاگتے، کھیلتےکودتے، ہنستےمسکراتے
2۔ محفل سے ہٹ کر اپنے بہترین دوست کا نام؟
محمد عامر قریشی۔ ہائی اسکول کے زمانے کا دوست ہے اور اب حقیقی زندگی کا واحد دوست بھی۔ گھر سےتھوڑا دور ہی رہتا ہے۔ آخری ملاقات کچھ سال قبل ہوئی تھی۔
3۔ آپ کی تعلیم؟
ایم بی اے (فنانس)
4۔ کس ملک میں جانے کی خواہش ہے؟
کسی میں بھی نہیں۔
5۔ آپ کے مشاغل؟
مطالعہ، میوزک،فلمیں ، کمپیوٹر گیمز
6۔ بہادر ہیں یا بزدل؟
یہ دونوں موضوعی اصطلاحیں ہیں۔ ان کا جواب مشکل ہے اور حالات پر منحصر ہے۔
7۔ پسندیدہ مشروب؟
گرمیوں میں ٹھنڈا یخ پانی، سردیوں میں بلیک کافی
(کبھی چاٹی کی نمکین لسی پسند تھی لیکن اب اس کو پیئے ہوئے بھی تیس پینتیس سال ہو گئے ہونگے سو پسند کرنے کا فائدہ کوئی نہیں)۔
8۔ زندگی کی سب سے بڑی خواہش؟
فراغتے و کتابے و گوشۂ "کمرے" (فراغت ہو، کتاب ہو اور میرے کمرے کا گوشہ ہو، حافظ شیرازی سے معذرت کے ساتھ)۔
9۔ اپنی ایسی عادت جو آپ کو ناپسند ہے؟
کسی کام کو دبا کر اس کے اوپر بیٹھے رہنا، بیٹھے رہنا اور بس بیٹھے رہنا۔
10۔ دولت، شہرت یا عزت؟ انتخاب کیجیے!
اول و آخر الذکر