مبارکباد اجمل انکل کو سالگرہ مبارک !

ماوراء

محفلین
اگست۔۔۔۔ایک اور سالگرہ۔۔۔۔!! لگتا ہے کچھ اور لوگوں کی طرح زکریا اور ان کی فیملی کے لیے بھی اگست کا مہینہ خوشیوں کا ہی مہینہ ہے۔ زکریا کے ابو، امی اور بیٹی کی سالگرہ اگست کے مہینے میں ہی ہوتی ہے۔

اجمل انکل کو آپ سب بلاگنگ کی حوالے سے تو جانتے ہی ہونگے، لیکن اب وہ ہماری محفل کے بھی ممبر ہیں۔ اور آجکل امن ان کا انٹرویو لینے میں مصروف ہے۔ یقیناً ہم سب کو ان کی باتوں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملے گا۔

چھ اگست یعنی آج اجمل انکل کی سالگرہ ہے۔ میری طرف سے اجمل انکل کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال آپکے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو۔ اور محفل پر جو آپ کو مسائل درپیش آ رہے ہیں وہ جلد از جلد دور ہو جائیں تاکہ ہم آپ کو باقاعدگی سے پڑھ سکیں۔

سالگرہ مبارک۔۔۔!!

menuCakes.gif
 

تیشہ

محفلین
اگرچہ چاکلیٹ کیک آپ کو مل گیا ہوگا فلحال ہماری طرف سے بھی چاکلیٹ کیک قبول کریں ۔ ۔
happybirthday.jpg
 

اجمل

محفلین
سالگرہ

اگست۔۔۔۔ایک اور سالگرہ۔۔۔۔!! لگتا ہے کچھ اور لوگوں کی طرح زکریا اور ان کی فیملی کے لیے بھی اگست کا مہینہ خوشیوں کا ہی مہینہ ہے۔ زکریا کے ابو، امی اور بیٹی کی سالگرہ اگست کے مہینے میں ہی ہوتی ہے۔

اجمل انکل کو آپ سب بلاگنگ کی حوالے سے تو جانتے ہی ہونگے، لیکن اب وہ ہماری محفل کے بھی ممبر ہیں۔ اور آجکل امن ان کا انٹرویو لینے میں مصروف ہے۔ یقیناً ہم سب کو ان کی باتوں سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملے گا۔

چھ اگست یعنی آج اجمل انکل کی سالگرہ ہے۔ میری طرف سے اجمل انکل کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال آپکے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو۔ اور محفل پر جو آپ کو مسائل درپیش آ رہے ہیں وہ جلد از جلد دور ہو جائیں تاکہ ہم آپ کو باقاعدگی سے پڑھ سکیں۔

سالگرہ مبارک۔۔۔!!

menuCakes.gif

آپ کی دعاؤں کیلئے مشکور ہوں ۔ جب مجھے کوئی سالگرہ مبارک کہتا ہے تو میں پریشان ہو جاتا ہوں کیونکہ یہ وہ دن ہے جس دن نام نہاد امن پسند ملک امریکہ نے دہشتگردی کی انتہاء کر دی تھی اور ہروشیما میں بسنے والے تمام بوڑھوں ۔ جوانوں اور بچوں کو ایٹم بم گرا کر نہ صرف ہلاک کر دیا تھا بلکہ آنے والی کئی دہائوں میں اپاہج بچے جنم لیتے رہے
 

ابوشامل

محفلین
بزرگ و محترم افتخار اجمل صاحب! میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو، اور آپ کا مندرجہ بالا پیغام آپ کے دوسروں کا درد اپنے دل میں محسوس کرنے والا انسان ہونے کی علامت ہے کہ آپ اپنی خوشی کے دن کو بھی وسیع تر تناظر میں دیکھتے ہیں اور جاپان کے ان مظلوموں کو یاد کرتے ہیں جو شیطانِ اعظم امریکہ کی شیطانیت کی بھینٹ چڑھے۔ میری طرف سے ایک بار پھر سالگرہ مبارک (مغموم لہجے کے ساتھ)
 
مجھے تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔۔۔
سالگرہ مبارک! خدا کرے کہ آپ کا شفیق سایہ تادیر آپ کی اولاد پر اور ہم جیسے نالائقوں پر قائم رہے۔ آمین
 
Top