اجنبی مسافر سُن!!!

فرحت کیانی

لائبریرین
اجنبی سی راہوں کا
اجنبی مسافر اک،
مجھ سے پوچھ بیٹھا ہے
راستہ بتاؤ گے؟؟

اجنبی سی راہوں کے
اجنبی مسافر سُن!!
راستہ کوئی بھی ہو۔
واسطہ کوئی بھی ہو۔
منزلیں نہیں ملتیں!!

منزلیں تو دھوکہ ہیں۔
منزلیں جو مل جائیں
جستجُو نہیں رہتی۔
زندگی کو جینے کی
آرزو نہیں رہتی
 
Top