احباب سے ایک مشورہ درکار ہے؟

کل دوپہر ایک شعر لکھا، شعر تھا :

رو رو کے ہجر یار میں مرنا نہیں کمال
ہنس ہنس کے اس فراق میں جینا کمال ہے

پھر خیال آیا شاید ایسا کچھ کہیں پہلے بھی پڑھا ہے . اس کے بعد نیٹ پر تلاش شروع کی تو یہ جواب ملا.
کہہ دو یہ کوہ کن سے کہ مرنا نہیں کمال
مر مر کے ہجر یار میں جینا کمال ہے
احباب کو معلوم ہوگا کہ مندرجہ بالا شعر جناب جلیلؔ مانک پوری کا ہے

اب سوال یہ ہے کے میں اپنا شعر رکھوں یا ترک کر دوں؟ دونوں اشعار کے خیال میں تھوڑا فرق ہے اور الفاظ بھی جدا ہیں. کیا کیا جایے ؟ مشورہ درکار ہے .
 
ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
غالبؔ

آگئی ہے ترے بیمار کے منہ پر رونق
روح کیا جسم سے نکلی کوئی ارماں نکلا
فانیؔ
اے شمع صبح ہوتی ہے روتی ہے کس لئے
تھوڑی سی رہ گئی ہے اسے بھی گزار دے
عیشؔ
اے شمع تیری عمر طبیعی ہے ایک رات
رو کر گزار یا اسے ہنس کر گزار دے
ذوقؔ
اور بھی کئی مثالیں مل جائیں گی ابھی سرِ دست حاضر نہیں ہیں۔ بہرحال میں @لئیق بھائی کی رائے سے متفق ہوں
 

ابن رضا

لائبریرین
یہ لفظ کون سا کسی کے باپ کے ہیں دوست:sneaky:
روکے جو کوئی آپ کو کس کی مجال ہے:cautious:
اچھے سے مشق کیجئے اپنے خیال میں:)
سرقہ نہیں ہے کوئی یہ میرا خیال ہے:whistle:
بس یہ خیال ہو کہ جو مصرع کسی کا ہو:unsure:
اس سے نہ چھیڑ چھاڑ ہی کرنا کمال ہے(y)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ ابن رضا بھائی ۔۔
لیکن فیس بک پر تو زیادہ تر احباب منع کر رہے ہیں۔
سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں۔

ٹھیک ہی کر رہے ہیں۔

دراصل آپ صرف زمین کی پیروی نہیں کر رہے بلکہ ایک شعر کے اسلوب کی پیروی کر رہے ہیں سو اس شعر کو اپنا بنانا کچھ مشکل ہوگا۔

خاکسار کی رائے میں ایسی چیز سے بچنا ہی بہتر ہے کہ جس پر کسی کو کچھ کہنے کا موقع ملے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
ٹھیک ہی کر رہے ہیں۔

دراصل آپ صرف زمین کی پیروی نہیں کر رہے بلکہ ایک شعر کے اسلوب کی پیروی کر رہے ہیں سو اس شعر کو اپنا بنانا کچھ مشکل ہوگا۔

خاکسار کی رائے میں ایسی چیز سے بچنا ہی بہتر ہے کہ جس پر کسی کو کچھ کہنے کا موقع ملے۔
۔
بس یہ خیال ہو کہ جو مصرع کسی کا ہو:unsure:
اس سے نہ چھیڑ چھاڑ ہی کرنا کمال ہے(y)
 

arifkarim

معطل

سید فصیح احمد

لائبریرین
میرا مشورہ بھی یہی ہے کہ، یہی مضمون اپنے انداز سے پھر لکھ لیں۔ اسی حالت میں جدت کا احساس نہیں ہوتا۔ اس؛وب کی مماثلت کے سبب۔ :) :)
 

اکمل زیدی

محفلین
مرے نزدیک تو آپ اپنا بھی رکھیں۔۔۔ خیال ٹکرا سکتا ہے ... دوسری بات ان کے نزدیک ...مر مر کے ہجر یار میں جینا کمال ہے اور آپ کے لئے ...ہنس ہنس کے اس فراق میں جینا کمال ہے..
 
Top