احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
سیٹ صاحب بن جاتا ہے ملک کو چاہے کتنا ہی نقصان اُٹھانا پڑے آپ کی وجہ سے ،اُس کی کوئی پرواہ نہیں ۔
سیٹھ صاحب تو بس ایسے ہی ہیں !!!!! اب ملک کو نقصان ہو یا فائدہ !!!! آپ نے دیکھا نہیں کہ جو لائن میں کھڑا رہے گا اُسے بیوقوف سمجھتے ہیں !ہم نے بارہا بتایا کہ ہم سب سے بُرا سگنل توڑنا سمجھتے ہیں اور اکیلے کھڑے رہتے ہیں سگنل کے لال ہونے پر چاہے کوئی غصے سے دیکھے یا لعن طعن کرے تو بس ؀
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری نبھائیں!!!
 

علی وقار

محفلین
پاکستان میں جب کوئی رہنے کے لئے تیار نہیں تو پاکستان پھر انگریزوں کو واپس کردینا چاھئیے پھر سے اُنکی غلامی قبول کرلینی چاھئیے ؟
پاکستان میں اگر کچھ خراب ہے تو اُسے اپنی کوشش سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرنی چاھئیے ۔ یہ بھی عجیب بات ہوتی ہے کہ پاکستانی جب بیرون ملک جاتے ہیں تو وہاں کے سارے قانون مانتےبھی ہیں اور عمل بھی کرتے ہیں اور کوئی بھی نوکری مِل جائے خوشی خوشی کرلیتے ہیں لیکن جب پاکستان میں آتے ہیں توہر بندہ ہی سیٹ صاحب بن جاتا ہے ملک کو چاہے کتنا ہی نقصان اُٹھانا پڑے آپ کی وجہ سے ،اُس کی کوئی پرواہ نہیں ۔
نوٹ : یہ مراسلہ کسی پر بھی تنقید کرکے نہیں لکھا بس ایک ناقص رائے ہے
کیے جاؤ کوشش، مرے دوستو!
 

زیک

مسافر
کیوں زیک !!!!!!
وہ بچیاں ماشاء اللہ خوش ہیں !!!ابھی وہ جنوری میں خود بھی آئے تھے بچیاں بھی آتی جاتی رہتی ہیں ۔۔
بالکل صحیح مشورہ دیا۔ میں تو سالہا سال سے پاکستان میں دوستوں کو بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ خود اگر عمر زیادہ ہو گئی ہے تو بچوں کا ہی سوچو اور انہیں باہر بھیج دو۔
 

سیما علی

لائبریرین
اغلب یہی ہے کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں جائے گا اور وہاں سے صدر کے خلاف اور وزیر اعظم کے حق میں فیصلہ آئے گا کیونکہ وزیراعظم کی ایڈوائس بائنڈنگ ہے۔
اگر نہ پورے تقاضے ہوں عدل کے کاظم
تو کرسیوں سے بھی منصب مذاق کرتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
کہتے ہیں کہ عدم اعتماد کے معاملے میں عمران خان نے اپنی حکمتِ عملی سے سب لوگوں بشمول اداروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

لیکن مجھے تو یہ لگتا ہے کہ عمران خان اور اُن کے حواری بھی بہت سے لوگوں کی نظر میں اپنی ساکھ کھو بیٹھے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top