احتجاج کی خبریں

دو نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے دو نئے ججوں نے منگل کی صبح عبوری آئینی حکمنامے کے تحت حلف اٹھا لیا ہے جس سے عدالت عظمی کے ججوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔
عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف لینے والوں میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ محمد اختر شبیر اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ضیاء پرویز شامل ہیں۔
 
ایمرجنسی، امریکی وکلاء کا مظاہرہ

نیویارک میں امریکہ کے وکلاء نے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ذرائع ابلاغ پر پابنیدوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے پاکستانی وکلاء کے اسیر رہنما اعتزاز احسن کے بیٹے نے بھی خطاب کیا ہے۔
منگل کے روز نیویارک کی تاریخ ساز‌ کورٹ ہاؤس عمارت کی سیڑھیوں پر نیشنل لائرزگلڈ اور نیویارک بار ایسیوسی ایشن کے متعدد اراکین کے ہمراہ امریکی وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے اسیر وکلاء اور عدلیہ کےساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر احتجاج کیا۔
 
پاکستان: اگلے دو دن اہم، کیوں؟

پاکستان میں اگلے اڑتالیس گھنٹوں کو خاصی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس دوران جہاں نگران حکومت قائم ہونی ہے وہاں موجودہ حکمرانوں کو اپنی بوریا بستر بھی گول کرنا ہے۔ اس قلیل عرصے میں قومی اسمبلی تاریخ میں پہلی بار اپنی مقررہ پانچ سالہ مدت تو پوری کررہی ہے
 
بدامنی ختم ہوگی تو چلا جاؤں گا

صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب پاکستان سے بد امنی کا خاتمہ ہو جائے گا وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
اسلام آباد میں برطانوی نشریاتی ادارے سکائی ٹیلیوژن کی نامہ نگار ایلیکس کرافورڈ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر مشرف نے کہا: ’میں نے موجودہ بحران پر استعفیٰ دینے پر غور کیا تھا لیکن میں فی الحال کرسی نہیں چھوڑوں گا۔‘ جنرل مشرف کا کہنا تھا: ’میں کوئی ڈکٹیٹر نہیں ہوں۔ میں جموریت چاہتا ہوں۔ جب پاکستان میں بد امنی ختم ہو جائے گی میں عہدہ چھوڑ دوں گا‘
 
بھائی اصل احتجاج کی خبریں‌کیوں‌نہیں‌دے رہے۔

پی پی کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات، عمران خان، شاہ محمود گرفتار

پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیے ہیں جبکہ علامتی لانگ مارچ کی قیادت کرنے والے پارٹی کے صوبائی صدر شاہ محمود قریشی کو فیصل آباد اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اب خوش :)
 
ہاں میں ڈر گیا

سات نومبر دو ہزار سات کے دن ڈیڑھ بجے جب میں نے اپنی شریک زندگی سے ذکر کیا کہ میں ملک کی صورتحال پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔تو اُس کا جوابی عمل وہ ہی تھا جو کہ آج کل کی صورتحال میں کسی بھی خیال رکھنے والی خاتون خانہ کا ہو سکتا ہے۔
’اظہار رائے کوئی بُری بات نہیں مگر تم کِس کام میں پھنس رہے ہو۔ بچے بہت چھوٹے ہیں ان سےٹکر نہ لو، یہاں پر آواز اُٹھانے کی سزا جانتے ہو؟‘
 
مشرف، بینظیر: راستے جدا جدا؟

صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے درمیان مفاہمت کی پینگیں بڑھنے کے بعد فریقین کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کو پہلے تو سب نورا کُشتی قرار دے رہے تھے لیکن اب صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔
بدھ کی صبح بیشتر اخبارات میں شائع ہونے والے نصف صفحے کے رنگین اشتہار پڑھنے کے بعد تو اب یقین ہو چلا ہے کہ جنرل مشرف اور بینظیر بھٹو میں سنجیدہ اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور دونوں مفاہمت کے پودے کو روندتے ہوئے ایک دوسرے کی مخالف سمت چل پڑے ہیں۔
 
ناکامیوں میں تبدیل ہوتی کامیابیاں

پاکستان میں معاشی ترقی کے وہ اشارے جنہیں جنرل پرویز مشرف کئی سالوں سے اپنی حکومت کی کامیابی کے طور پر پیش کر تے رہے ہیں، ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد تیزی سے تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی، کراچی سٹاک ایکسچینج جس تیز رفتاری سے گری، گو خدشات تو تھے لیکن اس شدت کی توقع کم لوگوں کو تھی۔ ایک روز میں چھ سو پینتیس پوائنٹس کا مطلب ہوا کہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبے۔
 

ساجد

محفلین
صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے درمیان مفاہمت کی پینگیں بڑھنے کے بعد فریقین کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کو پہلے تو سب نورا کُشتی قرار دے رہے تھے لیکن اب صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔
بدھ کی صبح بیشتر اخبارات میں شائع ہونے والے نصف صفحے کے رنگین اشتہار پڑھنے کے بعد تو اب یقین ہو چلا ہے کہ جنرل مشرف اور بینظیر بھٹو میں سنجیدہ اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور دونوں مفاہمت کے پودے کو روندتے ہوئے ایک دوسرے کی مخالف سمت چل پڑے ہیں۔

بے نظیر کے پاکستان آنے پر میں نے، سیاست کے ہی کسی دھاگے پہ ، لکھا تھا کہ بے نظیر اور مشرف دونوں لومڑی صفت ہیں ۔ دونوں ہی اپنے اپنے داؤ پہ بیٹھے ہیں اور جیسے ہی دونوں میں سے کسی ایک کا داؤ دوسرے پہ چل گیا تو پھر تماشہ دیکھنا۔
میں نے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ " ممکن ہے پاکستان کی سیاست کا پہیہ احسان فراموشی اور محسن کشی کے مقام پر آ کر اٹک جائے"۔
لیکن جو ڈرامہ بھی ہو رہا ہے اس سے قطع نظر یہ بات یقینی ہی سمجھئیے کہ بے نظیر کو حکومت دلائی جائے گی۔ بھلے جھرلو الیکشن کا ڈرامہ کر کے یا قومی حکومت کا ڈھونگ رچا کر۔
 
3164543_141107_pakistan_b001.jpg


احتجاج
کیسے ظالم لوگ ہیں۔
نے چارہ لیاری کا بچہ۔ کیا لیاری کے لوگوں‌ کے مقدر میں‌ پولیسوں‌اور فوجی ایجنسوں‌کی زیادتیاں‌ہی لکھی ہیں؟
 

ہمت بھائی اس دھاگے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ میرے علاوہ کوئی دوسرا خبریں پوسٹ نہیں کرسکتا۔ اس دھاگے کا آغاز اسی لئےہوا تھا کہ سب یہاں پر صرف خبریں دیں تآکہ ہم سب آگاہ رہ سکیں۔ میری نظرسے جو خبر گزرتی ہے، وہ میں یہاں لگا دیتا ہوں۔ آپ بھی اس کام میں مدد کریں۔ اس سے میں اور باقی لوگ بھی باخبر رہیں گے-
 
3164543_141107_pakistan_b001.jpg


احتجاج
کیسے ظالم لوگ ہیں۔
نے چارہ لیاری کا بچہ۔ کیا لیاری کے لوگوں‌ کے مقدر میں‌ پولیسوں‌اور فوجی ایجنسوں‌کی زیادتیاں‌ہی لکھی ہیں؟


برائے مہربانی تصاویر احتجاج کی تصاویر والے دھاگے میں دیں

پلیز نبیل یا زیک جس کی نظر سے یہ پیغام گزرے اس میں سے خبروں کے علاوہ باقی تمام پوسٹ حذف کر دیں۔ شکریہ
 
بینظیر بھٹو کی نظر بندی ختم

حکومتِ پاکستان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ سینیٹر لطیف کھوسہ نے جن کی رہائش گاہ پر بینظیر بھٹو کو نظر بند کیا گیا تھا ہمارے نمائندہ عباد الحق کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔
 
پیپلز پارٹی کے مظاہرے۔ بچے قتل

پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں‌دو بچے شھید۔ یہ ظالم فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں‌اولین شہادتیں‌ہیں۔
خدا ان بچوں‌کو اپنے جوار رحمت میں‌لے۔
خدارا تعصب نہ دکھایے اور ان بچوں کی شہادت کے خلاف اواز اٹھائیں۔ کیا فوج اب ہمارے بچوں‌کا خون بھی پیے گی؟
 
Top