احتساب یا انتقام؟

جاسم محمد

محفلین
اس وقت ملک کے پانچ سابق وزرا اعظم اور ایک سابق صدر مختلف کے خلاف مختلف نوعیت کے کرپشن کیسز چل رہے ہیں:
  • نواز شریف
  • شاہد خاقان عباسی
  • یوسف رضا گیلانی
  • راجہ پرویز اشرف
  • شوکت عزیز
  • آصف علی زرداری
شوکت عزیز جن کا تعلق ق لیگ سے تھا کے علاوہ باقی سب کے سب ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے ہیں۔ جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرمنتخب حکومتیں بناتے، گراتے اور ان کے دئے ہوئے این آر اوز پر پلتے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا اس بار واقعتا بلا امتیاز احتساب ہو تا دکھائی دے رہا ہے۔ یا اب بھی ہمیشہ کی طرح سیدھی دکھا کر کھبی ماری جائے گی؟
حوالہ
 
آپ کے خیال میں کیا اس بار واقعتا بلا امتیاز احتساب ہو تا دکھائی دے رہا ہے۔

بوہت مذاقیہ اوہ جی بوہت مذاقیہ اوہ۔

یا اب بھی ہمیشہ کی طرح سیدھی دکھا کر کھبی ماری جائے گی؟

مزید مذاقیہ اوہ جی مزید مذاقیہ اوہ !!
 

جاسم محمد

محفلین
بوہت مذاقیہ اوہ جی بوہت مذاقیہ اوہ۔
مزید مذاقیہ اوہ جی مزید مذاقیہ اوہ !!
مذاقیہ تو فی الحال اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اگر یہ ماضی کی روش پر چلتے ہوئے اپنی سلیکٹڈ حکومت گرانا چاہتی ہے تو اسے اپوزیشن کی جماعتوں کو این آر او دینا پڑے گا۔ جو کہ تاحال ان کو ملا نہیں ہے۔ اور جب دیں گے تو اس دن تحریک انصاف کے احتسابی غبارہ سے ساری ہوا نکل جائے گی۔ تحریک انصاف حکومت کی ساری نا اہلی ایک طرف۔ جب تک ان کے احتساب کے بیانئے میں جان ہے، حکومت نہیں گر سکتی۔ کیونکہ اسے ووٹ مہنگائی کم کرنے، صحت، تعلیم بہتر کرنے پر کم اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کرنے پر زیادہ پڑا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ہر دس بارہ سال بعد اسی طرح کا کوئی ڈرامہ شروع ہوتا ہے اور قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔ اور قوم بھی سادہ ہے کہ پھر اسی عطار کے لڑکے سے دوا لینے پہنچ جاتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہر دس بارہ سال بعد اسی طرح کا کوئی ڈرامہ شروع ہوتا ہے اور قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔ اور قوم بھی سادہ ہے کہ پھر اسی عطار کے لڑکے سے دوا لینے پہنچ جاتی ہے۔
متفق۔ ہر دس بارہ سال کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف احتساب کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔فوج جدہ ڈیل یا این آر او وغیرہ دےکر عدالتوں میں چلتے کرپشن کیسز سے بری کروا دیتی ہے۔ اور یہ دونوں جماعتیں پھر باری باری اقتدار میں آکر روایتی کرپشن کر کے احتساب کا شکار ہو جا تی ہیں۔
ماضی کی طرح اس بار بھی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل یا ڈھیل کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کرپشن کیسز سے بچنے کی کوئی راہ نکالی جا سکے۔ کیا اس بار کچھ مختلف ہوگا یا وہی روایتی کلین چٹ ملے گی؟
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بات کہ موجودہ حکومت سے حکومت چل نہیں رہی، ملک کے لیے فی الحال تو اچھی ہی ہے کیوں کہ پہلے جن سے "حکومت چلی" وہ کیسے چلی اور ملک و عوام کے ساتھ کیا ہوا ، یہ معلوم ہے ۔
البتہ اب:
آگے آگے دیکھیئے ۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
بھائی نون لیگ۔۔ زرداری لیگ اور نیازی لیگ میں فرق واضح کریں۔۔۔۔۔۔ ہے کوئی ؟؟
بظاہر تو ان میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے کہ سب کی سب پاکستانی سیاسی جماعتیں ہیں۔ اور ان میں پائے جانے والے لوگ بھی قریباایک جیسے ہیں۔ البتہ ایک واضح فرق جو مجھے نظر آیا وہ یہ ہے کہ لیگی اور جیالے اپنی اپنی جماعتوں کے اقتدار کے مزے 30 سال لوٹنے کے بعد بھی کہتے ہیں کہ بس ایک موقع اور دے دیں۔ اب کی بار ہم ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں گے۔
جبکہ انصافی تحریک انصاف حکومت کے پہلے 6 ماہ میں ہی اپنی قیادت سے پوچھتے پھر رہے ہیں کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا وعدہ کر کے ہم سے ووٹ لیا گیا تھا؟ یہ ہے وہ بنیادی فرق جو اسے دیگر بڑی سیاسی جماعتوں سے ممتاز بناتا ہے۔ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن اس کے اپنے ووٹر ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ بات کہ موجودہ حکومت سے حکومت چل نہیں رہی، ملک کے لیے فی الحال تو اچھی ہی ہے کیوں کہ پہلے جن سے "حکومت چلی" وہ کیسے چلی اور ملک و عوام کے ساتھ کیا ہوا ، یہ معلوم ہے ۔
شکریہ۔ میرا بھی یہی مؤقف ہے۔ ماضی کی جمہوری حکومتیں حکومت چلانے کے چکر میں افواج کی دم پر پاؤں رکھ دیتی تھیں۔ اب کی بار ایسا نہیں ہوگا۔
 
Top