احمدفراز کی زمین پر قبضہ

مغزل

محفلین
[font="urdu_emad_nastaliq"]ا یران سے آ، تیل چُرانے کے لئے آ
آ، چین کو بھی دانت دِکھانے کے لئے آ

ہے دُنیا فقط مشق کا میداں تِرے نزدیک
امریکہ نشانے پے نشانے کے لئے آ

عمران مُخالف کے تُو آ چھکّے چھُڑانے
اور چھکّا میانداد لگانے کے لئے آ

آ پھر سے اُتر شرق پہ اے شاعرِ مشرق
آ پھر سے خودی ہم میں جگانے کے لئے آ

تُجھ بِن کوئی گھر اپنے نہ بس پائے فرنگی
مُجھ کو بھی مِرے گھر میں بسانے کے لئے آ

دُنیا کے وسائل کا اکیلا ہے تُو حقدار
آ اِسکے لئے خون بہانے کے لئے آ

ہیں آج بھی افرنگ کے پروردہ جو زردار
اے فوج اُنہیں سر پہ بٹھانے کے لئے آ

جو پِھر سے مِری قوم کو غیرت کا سبق دے
آ پھر سے حفیظ ایسے ترانے کے لئے آ

اِس قہر میں مہنگائی کے ہو کیسے گُزارا
اے ’پونٹے’ یہ بھی تو بتانے کے لئے آ

دے ساٹھ برس بعد کم از کم ہمیں آٹا
آ را ہ نما، روٹی کھلانے کے لئے آ

اِک دن تو سبھی چھوڑ کے جانا ہے سبھی کو
آ بجلی ھمیں چھوڑ کے جانے کے لئے آ

خالد کو سبھی راہ نما لگتے ہیں رہرو
یا رب تُو کوئی راہ سُجھانے کے لئے آ

از: خالد محمود (نیویارک)[/font]
 

شمشاد

لائبریرین
خالد محمود صاحب آپ تو نیویارک میں بیٹھے ہیں، آپ کوئی ایک ہی مسئلہ حل کرنے کے لیے آئیں۔
 

ابوشامل

محفلین
مغل صاحب بہت اعلٰی ۔ کمال کر دیا آپ نے ویسے جس کمال فن سے آپ نے احمد فراز کی زمین پر قبضہ کیا ہے لگتا ہے کہ آپ یا تو قبضہ مافیا کے "متحرک رکن" ہیں یا کسی زمانے میں اس کام کا اتنا تجربہ حاصل کر چکے ہیں کہ اب یہ آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔
 

مغزل

محفلین
فرخ صاحب۔ خاور چوہدری صاحب ، شمشاد صاحب اور ابو شامل صاحب یہ حزل ہمارے ایک ہم نام دوست (ویسے تو وہ بزرگ ہیں)خالد محمود صاحب کی ہے ، اور ’آپ‘ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں ان دنوں امریکہ (نیویارک) میں معاشی مشقت کی وجہ کر بقیدِ حیات ہیں۔۔ اگر آپ پورا کلام پڑھیں تو واضح ہوگا کہ میں نے شاعر کا نام واضح لکھا ہے دیگر یہ کہ میں نے اسے پسندیدہ کلام کے شعبے میں چسپاں کیا ہے۔
والسلام
 

ابوشامل

محفلین
جس وقت میں نے ملاحظہ کی اس وقت نیچے شاعر کا نام نہیں تھا البتہ آخری شعر میں ان کا تخلص شامل تھا اور میں سمجھ گیا تھا کہ یہ آپ کی تخلیق نہیں۔ لیکن جناب احمد فراز کی زمین پر قبضہ کی سرخی تو آپ نے ہی جمائی تھی نا !!!
 
Top