احمد جاوید صاحب کی داستانِ حیات

فلک شیر

محفلین
بڑا آدمی عظمت خود سے باہر دیکھتا ہے۔ وہ اپنے بارے میں بات انتہائی مجبوری کے عالم میں کرتا ہے اور اگر اسے کہیں ایسا کرنا پڑے تو اہنے بارے میں اس کا بیان 'اجتماعی انفرادیت ' اور 'انفرادی اجتماعیت' کے درمیان کی کسی چیز کا بیان ہوتا ہے۔ احمد جاوید صاحب کی یہ گفتگو خالصتاً ان سے متعلق ہونا چاہیے تھی اور شاید وہ اگر ایسا ہی کرتے ، تو ایک تشنگی تو ختم ہو جاتی لوگوں کی ، کچھ گوشوں سے پردہ اٹھ جاتا ، مگر یہ راز نہ کھل پاتا، کہ اپنے لیے سجائے گئے سٹیج اور اپنی شان میں قصیدہ پڑھنے کے ایک عظیم الشان موقع پہ کیسے ایک بڑا آدمی حقیقی بڑائی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ گمنام زندگیوں اور محسنوں کا تذکرہ کر جاتا ہے ۔ سنیے اور سر دھنیے ۔ خود پہ ترس آتا ہے، کہ ہم لوگ زندہ ہیں اور ایسے لوگوں کی جوتیاں اٹھانے سے قاصر ہیں ۔
فلک شیر
پس نوشت:
اردو ادب سے واقف لوگوں کے لیے احمد جاوید صاحب کا نام نیا نہیں ہے۔ مختصراً یہ کہ اقبالیات، فلسفہ، شاعری اور تصوف کے بڑے لوگوں میں سے ایک ہیں ۔ معروف دانشور اور نقاد ہیں ۔
 
جزاک اللہ فلک شیر بھائی۔
سراپا رہنمائی ہیں احمد جاوید صاحب۔ بلاشبہ ان ہی جیسے چند لوگ ہیں کہ جن کی وجہ سے ہم بچے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین۔
 

فلک شیر

محفلین
کہیں فیس بک وغیرہ پر ۔ یاد نہیں دو چھٹی کےدن ذرا مصروف گزرے۔
عاطف بھائی! احمد جاوید نام کے ایک ادیب تھے اسلام آباد سے، ان کا انتقال ہوا ہے ۔ آسی صاحب نے ایک پوسٹ کی تھی اسی حوالے سے، بعد میں انہوں نے وضاحت بھی کر دی تھی ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ان کی رحلت کی خبر سنی (پڑھی) ہے کیا کوئی تصدیق ؟
فوت ہونے والے احمد جاوید صاحب، اسلام آباد کے ایک افسانہ نگار تھے، یہ ان کی تصویر ہے۔
17523446_10154398629315496_2133743917189591608_n.jpg
 

ابن عادل

محفلین
احمد جاوید صاحب دھیمے مزاج اور گفتگو میں اس سے بھی دھیمے ہیں ۔ گویا سن کرلکھ لیں ۔ قادر الکلام ہیں ۔ البتہ سہل الفہم نہیں ہیں ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جس وقت لفظ ادا ہورہا ہوتا ہے اسی وقت وہ ان کے ذہن کے نہاں خانے میں بھی آتا ہے ۔ یعنی تسلسل تو ہے لیکن بہاؤ اس قدر نہیں ہے کہ ذہن کو جکڑ رکھے ۔
بہر حال اللہ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین ۔ مجھے ان کی کتاب ترک رذائل پسند آئی ۔ یہ الگ بات کہ کوئی لے گیا پھر واپس نہ آئی ۔ البتہ پی ڈی ایف مل گئی ۔ یاد رہے ایسی کتابیں عموما ایک ہی دفعہ زیور طبع سے آراستہ ہوتی ہیں ۔
۔۔۔پس تحریر۔۔۔ میں نے ان کی گفتگو ایک اعشاریہ پانچ رفتار بڑھا کر سنی ۔ بالکل بھی محسوس نہ ہوا کہ کوئی قدرے تیز گفتگو کررہا ہے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
۔۔۔پس تحریر۔۔۔ میں نے ان کی گفتگو ایک اعشاریہ پانچ رفتار بڑھا کر سنی ۔ بالکل بھی محسوس نہ ہوا کہ کوئی قدرے تیز گفتگو کررہا ہے ۔
یہ کام کی بات بتا دی۔ اکثر میں سوچتا تھا کہ بہت آہستہ گفتگو فرماتے ہیں اس کا حل بتا دیا آپ نے۔
 

فرقان احمد

محفلین
ان کی رحلت کی خبر سنی (پڑھی) ہے کیا کوئی تصدیق ؟
افسانہ نگار 'احمد جاوید' اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔ چونکہ آسٹریلیا میں ان کے صاحب زادے رہتے تھے؛ اس لیے ان کے پاس بھی ان کا آنا جانا رہتا تھا۔ وہ بھی بہت بھلے انسان تھے، اللہ بخشے۔ اچانک ہی چلے گئے۔ علامتی افسانہ نگاری کے حوالے سے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔
 
Top