احمد جمال کنگ آف اسپیڈ بن گئے،10لاکھ کا انعام دیا جا ئیگا

kingofspeed-wasimakram_4-29-2013_98907_l.jpg

کراچی… ایبٹ آباد کے احمد جمال کنگ آف اسپیڈ مقابلہ جیت گئے،احمد جمال نے 143 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکیں۔مقابلہ جیتنے کے بعد احمد جمال کا کہنا ہے کہ وہ رات بھر سو نہیں سکے ، خوشی ہے کہ سب سے تیز گیند پھینکیں،شعیب اختر آئیڈیل بولر ہیں، انکو دیکھ کر فاسٹ بولنگ کا شوق پیدا ہوا۔کنگ آف اسپیڈ بننے پر احمد جمال 10لاکھ روپے کے حق دار بن گئے ہیں ۔

جنگ: ربط
 
صرف سپیڈ کی بنیاد پر کسی کو کیسے جگہ مل سکتی ہے قومی ٹیم میں:eek:
میرے خیال میں تو بالکل بھی نہیں ملنی چاہیے(n)
بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں:rolleyes:
صرف اسپیڈ تو یہاں بھی نہیں ہوگی،
ظاہر ہے بال پھینکنے کا طریقہ بھی آتا ہو گا اور یہ بھی پتہ ہو گا کہ پتھر نہیں مارنا بال کروانی ہے جبھی تو 10 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔
 
صرف اسپیڈ تو یہاں بھی نہیں ہوگی،
ظاہر ہے بال پھینکنے کا طریقہ بھی آتا ہو گا اور یہ بھی پتہ ہو گا کہ پتھر نہیں مارنا بال کروانی ہے جبھی تو 10 لاکھ روپے مل رہے ہیں۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں بھائی
میرا مطلب تھا لائن ،لینتھ،پچ ریڈنگ،سوئنگ،سیم۔وغیرہ وغیرہ
 
143 کلو میٹر کچھ خاص رفتار تو نہیں۔
143 میل ہوتی تو بات بھی تھی۔
ہر میڈیم فاسٹ باؤلر اتنی رفتار میں باؤلنگ کرتا ہے۔
 
اچھی بات یہ ہے کہ اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کو پرعزم بناتے ہیں۔
ہو سکتا ہے کل یہی لڑکا قومی ٹیم کی نمائندگی کرے۔
 
حسیب

محفلین
صرف سپیڈ کی بنیاد پر کسی کو کیسے جگہ مل سکتی ہے قومی ٹیم میں:eek:
میرے خیال میں تو بالکل بھی نہیں ملنی چاہیے(n)
بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں:rolleyes:
فرسٹ کلاس کرکٹ میں تو اچھی پرفارمنس رہی ہے۔ اب آگے دیکھیں کیا بنتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
جو اس مقام پر آ گیا، وہ باقی کے تقاضے بھی پورے کر لے گا۔
اس کی کوئی سفارش بھی ہے کہ نہیں؟
 
عسکری

معطل
اب جواریوں سے بچا کے رکھنا اسے وہ اب ہمارے ہر پلئیر کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جو اچھا کھیلتا ہے ۔
 
Top