احمد فراز کے انتقال کے بارے میں خبر جھوٹی ہے ۔۔ وہ علیل ہیں

مغزل

محفلین
احمد فراز کی حالت ’تشویشناک‘

ممتاز شاعر احمد فراز تشویشناک حالت میں امریکہ کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔
شکاگو سے احمد فراز کے معالج ڈاکٹر مرتضی آرائیں نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ احمد فراز کو دس روز قبل ایک مقامی ہسپتال کے انتہائي نگہداشت کے شعبے یا آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آٹھ سے دس ڈاکٹروں کی ٹیم انکا علاج کررہی ہے۔

ڈاکٹر مرتضی نے بتایا کہاکہ احمد فراز کو گردوں کے عارضے سمیت کئی امراض ہیں لیکن انکا فشار خون، اور دل کی حرکت کام کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’اگرچہ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے لیکن انکی صحت کے متعلق اسوقت وہ مزید کچھ نہیں کہ سکتے۔‘

امریکہ کے معروف شاعر افتخار (افتی) نسیم نے جو شکاگو میں رہتے ہیں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ احمد فراز کی حالت گذشتہ کئي دنوں سے بدستور تشویشناک ہے اور وہ انتائي نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں۔

افتخار نسیم نے بتایا کہ پاکستان سے انکے صاحبزادے شبلی فراز بھی انکی دیکھ بھال کیلیے شکاگو پہنچ۔ے ہیں۔’

جمعرات کی صبح (امریکی سینٹرل وقت کے مطابق) پاکستانی سرکاری ٹی وی سے احمد فراز کے انتقال کی خبر نشر کی گئي تھی جسے بعد میں کچھ پاکستانی نجی چینلوں نے بھی چلایا تھا جو غلط ثابت ہوئی۔

احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز اور انکے شاعر دوست افتخار نسیم نے عظیم شاعر فراز کے چاہنے والوں سے انکی صحت کیلیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل احمد فراز امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ کے سالانہ کنونشن میں مشاعرے میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی آئے تھے جہاں وہ گر پڑے تھے اور انکے گھٹنوں پر چوٹیں آئي تھیں۔

ان چوٹوں سے انہیں ابتدائی طور انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر، افتی نسیم کے مطابق، شکاگو کے ایک ہسپتال میں انکو گردوں کے عارضے کیوجہ ڈائلیسس مشین پر رکھا گيا۔
 

مغزل

محفلین
up57.gif
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
رش۔کِ غ۔زالِ دش۔تِ س۔خن ، تو کہیں نہ جانا
روتے ہیں سب رہینِ وطن ، تو کہیں نہ جانا
تیرے س۔۔۔واہے ، کون یہ۔۔۔اں آبروئے شع۔۔۔۔ر
اے اہتمامِ رنگِ سخن ، تو کہ۔۔یں نہ ج۔۔۔انا
نذرِ احمد فراز (دست بہ دعا: م۔م۔مغل)
[/font]
 

مغزل

محفلین
ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ مالک انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اٰمین۔
اس ضمن میں کئی تھریڈ کھل چکے ہیں۔۔
 

ہما

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
رش۔کِ غ۔زالِ دش۔تِ س۔خن ، تو کہیں نہ جانا
روتے ہیں سب رہینِ وطن ، تو کہیں نہ جانا
تیرے س۔۔۔واہے ، کون یہ۔۔۔اں آبروئے شع۔۔۔۔ر
اے اہتمامِ رنگِ سخن ، تو کہ۔۔یں نہ ج۔۔۔انا
نذرِ احمد فراز (دست بہ دعا: م۔م۔مغل)
[/font]

اللہ رحم کرے آمیں ثُم آمین ۔۔۔۔! ہم آپ کے ساتھ دعا میں شامل ہیں مغل ساحب!:rolleyes:
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ہما
دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے فراز صاحب
اب بہت بہتر ہیں۔۔۔ میری کل رات ان کے صاحبزادے
شبلی فراز سے بات ہوئی ہے ۔۔ فورم کے احباب کا بھی ذکر کیا ہے
والسلام
 
Top