شاہد احمد خان
محفلین
معروف شاعر،ادیب اور ممتازکالم نگار احمد ندیم قاسمی پیر کی صبح تقریبا پونے دس بجے (پاکستان ٹائم ) خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی عمر نواسی سال تھی ۔۔
معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کو ہفتہ کے روز دل کی تکلیف کے باعث لاہورکے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا یا گیا تھا۔جہاں وہ مسلسل نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے ۔احمد ندیم قاسمی کوکافی عرصے سے پھیپھڑوں اور سانس کا عارضہ لاحق تھا لیکن اس بار انہیں دل کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔احمدندیم قاسمی بیس نومبر 1916کو خوشاب میں پیدا ہوئے ۔وہ شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس ہونے کے ساتھ کالم نگار بھی تھے ۔احمد ندیم قاسمی نے پنجاب یو نیورسٹی سے گریجویشن کیا ۔۔اس کے بعد پہلے کلرکی،، کی اور بعد میں صحافت کے شعبے سے منسلک ہو گئے ۔انہوں نے تقریبا پچاس کتابیں تصنیف کیں جبکہ فنون کے نام سے اپنا رسالہ بھی نکالتے رہے ۔۔
احباب سے گزارش ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ضرور کریں ۔۔۔ ان کی موت سے اردو زبان ایک اہم محسن سے محروم ہو گئی ۔۔