احمقوں کا خاندان

احمقوں کا خاندان

کہتے ہیں کہ “کھوئے ہوئے وقت” نے “جہالت” سے شادی کی۔۔اُنکے ہاں “خیال” نامی بیٹا پیدا ہوا۔۔جس نے “شباب” سے شادی کی۔۔اور مندرجہ ذیل بچے ہوئے۔۔۔

“مجھے نہیں معلوم”۔۔”
میں‌ نہیں خیال کرتا”۔۔”کسے توقع تھی”۔۔۔

کسے توقع تھی” نے “بےپروائی” سے بیاہ کیا۔۔۔۔ان کے ہاں یہ بچے ہوئے۔۔۔ “بالکل ٹھیک”۔۔۔”میں کل کرونگا”۔۔۔۔”کافی وقت ہے” ۔۔۔”اگلی دفعہ”۔۔۔۔۔

کافی وقت” نے “میں‌ نہیں‌ خیال کرتا” سے شادی کی اور حسب ذیل بچے پیدا ہوئے۔۔۔۔
“میں‌بھول گیا”۔۔۔ “میں اس کی بابت سب کچھ جانتا ہوں”۔۔۔”مجھے کوئی شخص دھوکہ نہیں‌دے سکتا”۔۔۔۔

“میں اس کی بابت سب کچھ جانتا ہوں” نے “غرور” سے نکاح کیا۔۔۔۔اُن کے ہاں “خوشی” پیدا ہوئی۔۔۔۔جس نے غالباََ “یہ نہیں‌ہوگا” سے شادی کی۔۔۔۔۔اُن کے ہاں دو بچے ہوئے۔۔۔ “آؤ لطف اُٹھالیں” اور “بدقسمتی”۔۔۔۔۔

“بدقسمتی” نے “ننھی سمجھ” سے بیاہ کیا۔۔ ۔۔۔اور بہت سے بچے ہوئے۔۔ ۔۔ان میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں۔ ۔۔ “یہی کافی ہوگا”۔ ۔۔”اُن کا یہاں کیا کام”۔۔ ۔۔”مجھے تو ایسا نظر آتا ہے”۔۔ ۔۔” یہ ممکن نہیں ہے”۔۔۔۔

“خوشی” بیوہ ہو گئی تو اُس نے “حماقت” سے شادی کر لی۔۔۔۔اور اپنی میراث کو صرف کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کہنے لگے۔۔۔۔” صبر کرو آؤ اپنا سرمایہ خرچ کریں اس سال تو مزے اُڑا لیں ۔۔۔اگلے سال خدا بندوبست کردیگا۔۔۔ ۔لیکن “دھوکا” اُنہیں جیل خانہ لے گیا۔۔۔ اور “مفلسی” نے کارخانہ میں‌ پہنچا دیا۔۔۔۔ جہاں سے پھر وہ ملک عدم کو سدھار گئے۔۔۔۔ اُن کی میت پر عجیب و غریب رسومات ادا کی گئیں۔۔۔۔ اس موقع پر پانچوں “احساس”۔ “فہم”، “حافظہ”، اور “قوت ارادی” بحالت زار موجود تھیں۔۔۔۔ چونکہ “توبہ” دیر سے آئی تھی اسلئے اُسے کوئی جگہ نہ ملی۔۔۔ اور تمام وقت کھڑی رہی۔۔۔ حالانکہ “تسلی” اور “قناعت” کی نمایندگی “ویرانی” اور “کفت” کر رہی تھیں۔۔۔ جو “حافظہ” کی بیٹیاں ہیں۔۔۔۔۔۔

متوفیوں کی پوتی “مایوس” کئی دن تک بھیک مانگتی رہی۔۔۔ اُسے بمشکل چالیس روپے وصول ہوئے۔۔۔۔ اس رقم سے اُس نے ایک رسہ خریدا اور اُسے اپنے گلے میں ڈالا اور چھوٹے سے بُرج سے لٹک کر رہ گئی۔۔۔۔۔ اس طرح احمقوں کے خاندان کا خاتمہ ہو گیا۔۔۔۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہم مسلمانوں اور پاکستانیوں کا خاتمہ اس طرح سے نہ کرے۔۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔۔۔ہمارے حالات پر رحم فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین
استغفراللہ کاشفی بھائی غلطی ہو گئی آپ سے۔:D

پوتی کا بیاہ دادا سے کروا دیا ، اللہ اللہ اور آگے بھی یہی سب کچھ خیال کریں یار:p
 

کاشفی

محفلین
استغفراللہ کاشفی بھائی غلطی ہو گئی آپ سے۔:D

پوتی کا بیاہ دادا سے کروا دیا ، اللہ اللہ اور آگے بھی یہی سب کچھ خیال کریں یار:p
"کافی وقت ہے" اور " کافی وقت" دو الگ الگ دوشیزہ ہیں۔ دونوں کا لاسٹ نیم ڈیفرینٹ ہے۔۔غور سے پڑھیں امجد میانداد بھائی! :LOL:۔ "کافی وقت" اور "بےپروائی" آپس میں بہنیں ہیں۔ اور یہ دونوں دور سے "کسے توقع تھی" اور "میں نہیں خیال کرتا" کی کزنز ہیں۔ اس لیئے شادی ہوسکتی ہے۔۔اینی ہاؤ یہ تحریر مذہب کو مدّنظر رکھتے ہوئے نہیں لکھی گئی ہے۔۔ :)
 
آخری تدوین:
Top