احوال ایک شادی کا برائے گرو

گرو جی

محفلین
کیا کہنے جناب ۔۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ ساغر و مینا صرف شاعروں کی غزلوں مین پائے جاتے ہیں پتا نہیں تھا کہ اب شادی کے تذکروں میں بھی ملیں گے ۔۔ :( :mad:

گرو جی یہ سچا واقعہ ہے تو پھر انسان کو سماجی حیوان کے بجائے جنگلی کہنے کو جی کر رہا ہے ۔۔۔:rolleyes:

محسن بہت دلچسپ اصلاح فرمائی آپ نے ۔۔ ایک اور دلچسپ واقعے کا انتظار رہے گا آپ کی طرف سے ۔۔۔:)

جناب سماجی حیواں‌ تو ہے کیوں کہ ایک حد میں‌رہتا ہے۔
ویسے ایسے واقعات تو بہت ہیں میری زندگی میں مگر اس میں تفریح کا پہلو نکلتا تھا اس لئے شائع کر دیا میں نے
 
مغزل

محفلین
وائے گرو جی کی ۔۔۔
واہ گرو جی کی

بہت خوب ۔۔۔ اچھی اندازِ بیاں ہے صاحب۔۔
اب تو میرا بھی دل چاہ رہا ہے کہ میں اپنی شادی کا احوال بھی لکھ بھیجوں۔۔۔
اگر آپ لوگ کہیں تو۔۔۔ ویسے مجھے یقین ہے آپ سب حیرت میں پڑ جائیں گے/////
 
اچھا اندازِ بیاں‌کہاں جناب آپ لوگوں‌کی شفقت ہے کہ اتنا لکھ پایا میں
اور شمشاد بھائی، شگفتہ باجی اور آپ کا حکم تھا کہ طویل تحریر لکھو تو اس حکم کو بجا لایا
اور وہ الگ بات ہے کہ لکھتے لکھتے میری بج گئے تھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

م ۔ م ۔ مغل بھائی ، ضرور لکھیں آپ ۔

کہیں آپ کو بھی وقتِ واپسی کار میں جگہ کا مسئلہ تو نہیں پیش آیا تھا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا اندازِ بیاں‌کہاں جناب آپ لوگوں‌کی شفقت ہے کہ اتنا لکھ پایا میں
اور شمشاد بھائی، شگفتہ باجی اور آپ کا حکم تھا کہ طویل تحریر لکھو تو اس حکم کو بجا لایا

طویل تحریر کا میرے حوالے سے لکھا ہے ؟ طویل تحریر کے لیے آپ سے دوسرے اراکین نے کہا ہو گا ۔ میں خود طویل تحریر بہت کم پڑھتی ہوں ، بس تھوڑا سا پڑھ کے دیکھ لیتی ہوں اگر پسند آئے تو مکمل پڑھتی ہوں ورنہ نہیں ۔
 
آپ کا نام اس لئے لکھ دیا تاکہ آپ بھی طویل تحریر پڑھ لیں :grin::grin::grin::grin::grin:
ویسے پڑھی تھی یا نہیں‌سچی بتائیے گا
 
محسن حجازی

محفلین
کیا کہنے جناب ۔۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ ساغر و مینا صرف شاعروں کی غزلوں مین پائے جاتے ہیں پتا نہیں تھا کہ اب شادی کے تذکروں میں بھی ملیں گے ۔۔ :( :mad:

گرو جی یہ سچا واقعہ ہے تو پھر انسان کو سماجی حیوان کے بجائے جنگلی کہنے کو جی کر رہا ہے ۔۔۔:rolleyes:

محسن بہت دلچسپ اصلاح فرمائی آپ نے ۔۔ ایک اور دلچسپ واقعے کا انتظار رہے گا آپ کی طرف سے ۔۔۔:)

جی ضرور جناب وہ تو خاصا دلچسپ ہے کہ میں خود بہت ہنستا ہوں۔ وقت ملتا ہے تو سناتا ہوں۔
ویسے کسی کی شادی سے قطع نظر۔۔۔ میں اس قماش کے لوگوں سے بہت سخت چڑتا ہوں۔۔۔ شادی ایک مقدس بندھن ہے آپ برات لے کر جا رہے ہیں یا کوئی قلعہ فتح کرنا ہے؟ یہ کیا طریقہ ہے؟ مجھے تو یہ صریح حیوانیت محسوس ہوتی ہے کہ آپ کو ایک تو کوئی اپنی بہن بیٹی عمر بھر کے لیے آپ کی حفاظت میں دے رہا ہے آپ کو اس قابل سمجھتے ہوئے اور آپ اوپر سے بد تہذیبی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔۔ اس سے کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ ایسے ممالیہ فقاریہ جانوروں کا مجموعہ ہے جو کاٹن کے کپڑے کو کلف لگا کر سمجھتے ہیں کہ معززین میں شامل ہیں جبکہ تہذیب و شائستگی چھو کر نہیں گزری ہوتی۔ ایسے نام نہاد معززین سے بھی میں بہت سخت چڑتا ہوں اورتحقیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔:mad: اس بارے میں واقعات پھر کبھی سہی۔

ویسے ہماری ماسی صاحبہ اول الذکر لوگوں کی خوب کھال اتارتی ہیں لفظوں میں۔:grin:
 
Top