احوال ِغریباں ہے کہ سوزِ رواں ہے

اصلاح

  • Total voters
    2

سید ذیشان

محفلین
شکریہ شیخ صاحب اگر مذکور افاعیل درست ہیں تو پھر جو تقطیع عروض ڈاٹ کام کر ہے وہ غیر حقیقی ہے تو سید ذیشان صاحب کو رپورٹ کرنا چاہیےیہ مسئلہ؟؟
ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فَعولن مفعولاتُ فَعولن
http://www.aruuz.com/Create/Output/21383#

بہت شکریہ رپورٹ کرنے کا۔ ابھی درست کرتا ہوں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہ
بہت خوب کوشش کی ہے محترم بھائی
بہت دعائیں اللہ تعالی کلام کو نافع و رواں فرمائے آمین
 
استادِ محترم جنابِ محمد یعقوب آسی صاحب کی نکتہ آرائی ابھی باقی ہے ۔استاد جی توجہ فرمائیں
نکتہ آفرینی ۔ :)
نکتہ آفرینی: نکتہ پیدا کرنا ، نکتہ اٹھانا، ایک بات سے ایک ضمنی بات نکالنا۔ ۔۔آرائی کا تعلق آرائش سے ہے۔ جیسے خیال آرائی، انجمن آرائی، وغیرہ۔
 
استادِ محترم جنابِ محمد یعقوب آسی صاحب کی نکتہ آرائی ابھی باقی ہے ۔استاد جی توجہ فرمائیں

میں تو سہولت کا قائل ہوں صاحبو!
ہمارے فاضل دوست نے اچھی خاصی مانوس بحر "مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن" کا آخری سبب خفیف ہٹا کر اس کو غیرمانوس کر دیا۔ یہ بہر حال ان کا حق ہے، اپنی شاعری میں جو بھی اوزان چاہیں لائیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
زبان و بیان اور دیگر معاملات میں جناب الف عین کے کہے پر کوئی مفید اضافہ نہیں کر سکوں گا۔
بہت آداب۔
استادِ محترم خیریت تھی آپ دو دن غیر حاضر رہے ہیں محفل سے؟
مجھے اس بحر سے تو کوئی آشنائی نہیں تھی۔ جو پہلا شعر کہا تھا اس کو عروض ڈاٹ کام پر جانچا تو قریب ترین اسی بحر کی طرف اشارہ پایا سو اسی میں چند اشعار کہہ دیئے۔ استاد جی الف عین صاحب نے بحر کو پسند بھی کیا اور اصلاح بھی کی۔ پھر آپ سے گزارش کی ۔ تاکہ مزیدحسبِ سابق آپ کی نکتہ آفرینی سے مستفید ہوا جا سکے۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور صحت و سلامتی میں رکھے۔ آمین۔
 
آخری تدوین:
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔
پہلے خود علیل ہو گیا، پھر کمپیوٹر علیل ہو گیا۔ دونوں ابھی ہاف ایکٹیو ہوئے ہیں۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
 
ابن رضا

لائبریرین
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔
پہلے خود علیل ہو گیا، پھر کمپیوٹر علیل ہو گیا۔ دونوں ابھی ہاف ایکٹیو ہوئے ہیں۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
اللہ کریم آپ کو صحت و تنددرستی کی نعمتوں سے مالا مال کرے ۔آمین۔ میری گزارش ہے کہ آپ ایک نئی لڑی شروع کریں( تاکہ مخصوص اصلاح کے علاوہ بھی) جہاں روزانہ ایک تو خبر گیری اور سلام دعا بھی ہوتی رہے اور وقتاً فوقتاً آپ کے علم و مشاہدے سے مستفید ہوا جائے۔ یا سیدھا یوں کہہ لیا جائے کہ آپ کو تنگ کیا جا سکے :)
 
نئی لڑی کا کیا کیجئے گا، صاحب! بیچوں بیچ ایک الف ا اضافہ "لڑائی" بنا دے گا۔
فی الحال یہاں خوشہ چینی کے لئے خوش آمدید ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/خوشہ-چینی-۔-روزمرہ-زندگی-سے-دل-چسپ-باتیں-اور-واقعات۔.65729/
 
Top