جاسم محمد
محفلین
اخبار کی کارٹون پر معافی
پاکستان میں نوائے وقت گروپ کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار دی نیشن نے جمعرات کو شائع کیے گئے کارٹون پر معافی مانگ لی ہے۔
اخبار کے ادارتی صفحے پر چھاپے گئے کارٹون میں عمران خان کو تانگے میں گھوڑے کی جگہ جوتا گیا دکھایا ہے جس کی لگام امریکی صدر ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے اور اس کے ساتھ انڈین وزیراعظم نریندر مودی تانگے میں بیٹھے ہیں۔
کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ عمران خان کے آگے ”ثالثی“ کا چارہ صدر ٹرمپ نے لٹکایا ہوا ہے جس کے پیچھے وہ سرپٹ بھاگ رہے ہیں۔
اخبار نے بعد ازاں آن لائن ایڈیشن میں اس پر اپنے قارئین سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارٹون ہماری صحافت کے معیار سے کافی پست تھا۔