بلال
محفلین
حوالہ: روزنامہ نوائے وقت لاہور، پاکستان
اتوار 4 مئی 2008ء
بھارت میں اخبار "مسلمان" کی کتابت آج بھی ہاتھ سے کی جاتی ہے۔
نئی دہلی(ریڈیو نیوز) ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی بھارتی شہر چنائی میں ایک اخبار ایسا بھی ہے جس کی کتابت کمپیوٹر کی بجائے ہاتھ سے کی جاتی ہے۔ "مسلمان" نامی اس اردو اخبار کی اشاعت گزشتہ 81 برس سے روزانہ ہو رہی ہے اور اس کی اشاعت کا آغاز 1927ء میں کیا گیا۔ اس اخبار کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کی انتظامیہ نے ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا۔ اخبار کی کتابت آج بھی ہاتھ سے کی جاتی ہے اور اس قدر محنت طلب کرنے کے باوجود اس کی قیمت صرف 75پیسے ہے اور اس کے قارئین کی تعداد ہزاروں ہے۔
یہ خبر ہے تو چھوٹی سی لیکن کم از کم مجھے بڑی حیرانی ہوئی ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کمپیوٹر نہ استعمال کرنے کی آخر کیا وجہ ہو سکتی ہے؟