مقدس
لائبریرین
السلام علیکم
آج بتاریخ 9 ستمبر 2012 کو شاعر رومان اختر شیرانی کی 64ویں برسی کے موقع پر اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری موصوف کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی غزلوں، گیتوں اور ماہیوں کے پہلے مجموعہ کلام "طیور آوارہ" کے یونی کوڈ اجرا کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔
طیور آوارہ اختر شیرانی کی ان غزلوں گیتوں اور ماہیوں کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف ادبی مجلات مثلاً رومان، بہارستان، خیالستان، نوائے پریشان، نیرنگ خیال، نغمۂ حرم، ساقی، عالم گیر، نگار، ادبی دنیا، شاہکار، آج کل، صبح بہار، وغیرہ میں شائع ہوتے رہے اور جنہیں بعد میں اختر شیرانی نے خود یکجا کر کے کتابی شکل میں 1946 میں شائع کروایا۔
اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے اس لنک پر آپ طیورِ آوارہ یونیکوڈ شکل میں پڑھ سکتے ہیں