رضوان
محفلین
اے دل وہ عاشقي کے فسانے کدہر گئے؟
وھ عمر کيا ہوئي ، وہ زمانے کدہر گئے؟
ويراں ہيں صحن و باغ، بہاروں کو کيا ہوا
وہ بلبليں کہاں وہ ترانے کدہر گئے؟
تھے وہ بھي کيا زمانے کہ رہتے تھے ساتھ ہم
وہ دن کہاں ہيں اب وہ زمانے کدہر گئے؟
ہے نجد میں سکوت ہواؤں کو کيا ہوا
ليلائيں ہيں خموش دوانے کدہر گئے؟
صحراء و کوہ سے نہيں اٹھي صدائے درد
وہ قيس و کوہکن کے ٹھکانے کدہر گئے؟
اجڑے پڑے ہيں دشت غزالوں پہ کيا بني
سوتے ہيں کوھسار دوانے کدہر گئے؟
وہ ہجر ميں وصالت کي اميد کي اميد کيا ہوئي
وہ رنج ميں خوشي کے بہانے کدہر گئے؟
غيروں سے تو اميد وفا پہلے نہ تھا
رونا يہ ہے کہ اپنے يگانے کدہر گئے؟
دن رات ميکدے ميں گزرتي تھي زندگي
اختر وہ بے خودي کے زمانے کدہر گئے
وھ عمر کيا ہوئي ، وہ زمانے کدہر گئے؟
ويراں ہيں صحن و باغ، بہاروں کو کيا ہوا
وہ بلبليں کہاں وہ ترانے کدہر گئے؟
تھے وہ بھي کيا زمانے کہ رہتے تھے ساتھ ہم
وہ دن کہاں ہيں اب وہ زمانے کدہر گئے؟
ہے نجد میں سکوت ہواؤں کو کيا ہوا
ليلائيں ہيں خموش دوانے کدہر گئے؟
صحراء و کوہ سے نہيں اٹھي صدائے درد
وہ قيس و کوہکن کے ٹھکانے کدہر گئے؟
اجڑے پڑے ہيں دشت غزالوں پہ کيا بني
سوتے ہيں کوھسار دوانے کدہر گئے؟
وہ ہجر ميں وصالت کي اميد کي اميد کيا ہوئي
وہ رنج ميں خوشي کے بہانے کدہر گئے؟
غيروں سے تو اميد وفا پہلے نہ تھا
رونا يہ ہے کہ اپنے يگانے کدہر گئے؟
دن رات ميکدے ميں گزرتي تھي زندگي
اختر وہ بے خودي کے زمانے کدہر گئے