ڈیر خہ۔بہت خوب
علی خان میاں، ایک آدھ دن کی تو خیر ہے آپ تربیلہ میں چار دن پہلے عید منا رہے ہیں کیا؟
خیر مبارک شہ ۔۔۔ ۔
حضور! میں کیلیفورنیا، ریاست متحدہ ہائے امریکہ میں ہوتا ہوں اور زندگی میں کبھی بھی تربیلہ کی زیارت کرنے کا اتفاق نہیں ہوا- وہ میرا ایک پرانا شعر ہے کہ:
غمِ حیات کے زَخموں سے چُور رہتے ہیں
ہم اَپنے گھر میں نہیں، گھر سے دُور رہتے ہیں
جہاں تک عید منانے کی بات ہے تو آپ جب حکم دیں گے، ہم منا لیں گے۔
بقول کسی شاعر کے:
ہم کو دیارِ غیر میں کیا عید کی خوشی
اہلِ وطن ہو تم کو مُبارک بہارِ عید