لہجے بولتے جب ہیں پھول سے لہجے پتھروں میں شگاف کرتے ہیں
سیما علی لائبریرین اگست 22، 2021 #22 وعدہ قمر یقین جو کرتے ہم ان کے وعدے پر تمام رات ستاروں سے گفتگو کرتے اُستاد قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین اگست 22، 2021 #23 جستجو حقیقت جب تجھے معلوم اے دیوانہ خو ہو گی جب ان کی جستجو کے بعد اپنی جستجو ہو گی
سیما علی لائبریرین ستمبر 4، 2021 #24 صبر وہاں سے ہے مری ہمت کی ابتدا واللہ جو انتہا ہے ترے صبر آزمانے کی جوش
جاسمن لائبریرین ستمبر 9، 2021 #26 وفاشعاری میں بس یہ کہہ رہا ہوں رسم وفا جہاں میں بالکل نہیں مٹی ہے کمیاب ہو گئی ہے عبید صدیقی
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #27 ظرف میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے کہ ٹوٹ کر بھی مرا حوصلہ چٹان کا ہے محسن نقوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #28 بقدرِ ظرف ہے ساقی! خمارِ تشنہ کامی بھی جوتو دریائے مے ہے، تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا غالب
سیما علی لائبریرین ستمبر 9، 2021 #29 ظرف کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے ناطقؔ لکھنوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 25، 2021 #30 بے رخی جسے وطیرہ بنائے رہی وہ چشمِ غزال وہ بے رخی کی سہولت ہمیں بھی تھی، نہیں کی
سیما علی لائبریرین ستمبر 25، 2021 #31 مراسم ہزار تلخ مراسم سہی پہ ہجر کی بات اُسے پسند نہ تھی اور ہم نے کی بھی نہیں عرفان ستار
سیما علی لائبریرین ستمبر 25، 2021 #32 گفتگو کا بہانہ بھی کم رہ گیا، رشتۂ لفظ و معنی بھی کم رہ گیا ہے یقینا کسی کی دعا کا اثر، آج زندہ ہیں گر، شاعری اور میں عرفان ستار
گفتگو کا بہانہ بھی کم رہ گیا، رشتۂ لفظ و معنی بھی کم رہ گیا ہے یقینا کسی کی دعا کا اثر، آج زندہ ہیں گر، شاعری اور میں عرفان ستار
جاسمن لائبریرین نومبر 12، 2022 #33 ادب میں مطمئن ہوں کہ لب کشائی سے میں نے حد ادب نہ توڑی وہ اس پہ خوش ہے کہ آج اس کے سوال سب لا جواب نکلے عقیل نعمانی
ادب میں مطمئن ہوں کہ لب کشائی سے میں نے حد ادب نہ توڑی وہ اس پہ خوش ہے کہ آج اس کے سوال سب لا جواب نکلے عقیل نعمانی
یاسر شاہ محفلین نومبر 12، 2022 #34 تم اگر چھپکلی سے ڈرتی ہو چھپکلی بھی تو تم سے ڈرتی ہے تم مگر دندناتی پھرتی ہو اور وہ میرے ہاتھوں مرتی ہے آخری تدوین: نومبر 12، 2022
تم اگر چھپکلی سے ڈرتی ہو چھپکلی بھی تو تم سے ڈرتی ہے تم مگر دندناتی پھرتی ہو اور وہ میرے ہاتھوں مرتی ہے
یاسر شاہ محفلین نومبر 13، 2022 #35 جن سے مل کر زندگی سے پیار ہو جائے وہ لوگ آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں سرور بارہ بنکوی
جاسمن لائبریرین فروری 6، 2023 #36 لہجہ۔ اختلاف پہ رویہ مجھے یقین ہے دنیا ضرور بدلیں گے جو اختلاف پہ لہجہ نہیں بدلتے ہیں ازور شیرازی
جاسمن لائبریرین فروری 6، 2023 #37 انکساری اسے پتہ نہیں کیا لطف انکسار میں ہے جو شخص آج بھی مصروف کار زار میں ہے ازور شیرازی
جاسمن لائبریرین مئی 4، 2023 #38 فضول خرچی ہمارا دل ذرا اکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کر یوں ہی بازار آئے ہیں خریداری نہیں کرنی افضل خان
جاسمن لائبریرین ستمبر 14، 2024 #39 ہوس پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں احمد فراز