سراج اورنگ آبادی ادائے دلفریب سرو قامت ۔۔۔ سراج اورنگ آبادی

ش

شہزاد احمد

مہمان
ادائے دلفریب سرو قامت
قیامت ہے، قیامت ہے، قیامت

شہیدِ خنجرِ اُلفت موا نہیں
سلامت ہے، سلامت ہے، سلامت

نہ کرناں جی کوں قربان تجھ قدم پر
ندامت ہے، ندامت ہے، ندامت

جماعت میں پری رویوں کی تجھ کو
امامت ہے، امامت ہے، امامت

سراج اب عیش کے گلشن کا پانی
ملامت ہے، ملامت ہے، ملامت
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ!
سراج اب عیش کے گلشن کا پانی
ملامت ہے، ملامت ہے، ملامت
کیا خوب انتخاب ہے۔ بہت شکریہ شہزاد احمد صاحب۔ امید ہے سراج اورنگ آبادی کے کلام سے یونہی نوازتے رہیں گے۔
 
Top