محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
فلم، ریڈیو، ٹی وی کے اداکار علی اعجاز 77 برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔اداکارعلی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے،انہوں نے 1961ء میں فلم انسانیت سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔
علی اعجاز نے معمر شہریوں کے حقوق کیلئے علی اعجاز فاؤنڈیشن کےنام سےاین جی او بھی بنائی، وہ عمر کے آخری حصے میں حکومت اور معاشرے کی بے اعتناعی کا شکوہ کرتے رہے، اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد ان کا زیادہ وقت ادبی کتب کے مطالعے میں گزرا۔
علی اعجاز مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ کشور اور 2 بیٹے بابر اور یاسر چھوڑے ہیں، ان کا جنازہ ان کی رہائش گاہ 41 ڈی نیو مسلم ٹاؤن لاہور سے اٹھایا جائے گا۔علی اعجاز کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جبکہ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
اداکار علی اعجاز کو 12 برس قبل فالج ہوا تھا، وہ قلب کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
لنک