ادباء و شعرائے کرام عصر حاضر

الف عین

لائبریرین
ابھی ہندوستانیوں کے نام تو باقی ہی ہیں نوید؟؟؟
ویسے یہاں صرف محفل کے ارکان میں شعراء کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ جس میں بے بحرے بھی شامل ہیں۔ محمود مغل در اصل جن پر مضامین لکھ رہے ہیں، وہ بھی محفل کے ارکان ہیں، انور جاوید یاشمی اور لیاقت علی عاصم جیسے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت شکریہ نوید بھائی ۔ آپ نے جو فہرست پیش کی ہے اگر اسے وقت نکال کر مکمل کر سکیں تو اس کے لیے درخواست ہے کیٹلاگ میں شامل کرنے کے لیے ۔

موجودہ سلسلہ کے حوالے سے کچھ وضاحت ، یہ سلسلہ دراصل اس پس منظر میں ہے کہ عصر حاضر کے ادباء و شعراء جن کی تخلیقات پرنٹ ہو چکی ہیں اور وہ ان کے کاپی رائٹ اردو لائبریری کے لیے فراہم کر چکے ہوں یا کرنا چاہیں تو لائبریری میں ان کے نام سے مخصوص گوشے مختص کیے جائیں ۔ ابتدائی طور پر یہ ایک فہرست مرتب کرنے کا آغاز کیا گیا ۔

دیگر نام جو اس فہرست میں شامل ہیں یا ہوں گے ان میں سے وہ نام منتخب کیے جائیں گے جو اردو محفل کی رکنیت رکھتے ہوں تاہم نو آموز ہوں اور اردو محفل کے پلیٹ فارم سے ہی اپنا تخلیقی سفر آغاز کیا ہو یا اپنی تخلیقات پیش کی ہوں اور ان تخلیقات کو مستند مانا گیا ہو ۔

 

نوید صادق

محفلین

اس تھریڈ میں عصرِ حاضر کے ادباء و شعرائے کرام کی ایک فہرست تشکیل دینا مقصود ہے ۔ اس حوالے سے آپ تمام اراکین یہاں فہرست کی تشکیل میں تعاون کر سکتے ہیں ۔ آپ جو بھی نام یہاں شامل کریں اگر اس نام کا مختصر تعارف دینا چاہیں تو وہ بھی تحریر کر سکتے / سکتی ہیں ۔




شکریہ

میں تو اس سے یہی سمجھا ہوں۔
ویسے بھی میں لوکلائزیشن کے مخالفین میں سے ہوں۔
یہ ایک ڈاکومینٹ بن رہا ہے۔
اھسان دانش مرحوم کی کتاب جہانِ دانش اس سلسلے میں ایک روشن مثال ہے۔ وہ اپنی زندگی میں جس لکھنے والے سے ملتے رہے، اپنی بیاض میں اس کے بارے میں کچھ نہ کچھ لکھتے رہے۔ بعدازاں ان کے برخوردار نے اس بیاض کو کتاب کی شکل دے دی۔ وہ ان کے عہد کا اچھا خاصا انسائکلوپیڈیا بن گیا۔
 
Top