ادبی محفل

محمد وارث

لائبریرین
چلیں میں بتا دیتا ہوں

فارسی شعرا
سعدی شیرازی
حافظ شیرازی
ابوالفیض فیضی
صائب تبریزی
بیدل
اور بہت سے

اردو شعرا
میر تقی میر
غالب
اقبال
اصغر گونڈوی
جوش ملیح آبادی
اور بہت سے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
چلیں میں بتا دیتا ہوں

فارسی شعرا
سعدی شیرازی
حافظ شیرازی
ابوالفیض فیضی
صائب تبریزی
بیدل
اور بہت سے

اردو شعرا
میر تقی میر
غالب
اقبال
اصغر گونڈوی
جوش ملیح آبادی
اور بہت سے

فارسی کے تو پتا نہیں،
البتہ اردو میں کمال لسٹ بنائی ہے۔
اصغر گونڈوی اور جوش ملیح آبادی کو پڑھا ضرور ہے مگر زیادہ نہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
بابا بلھے شاہ سرکار
قابل اجمیری
محترم واصف علی واصف اور محترم ابن انشاء
محترم اعتبار ساجد
محترمہ پروین شاکر
درج بالا فہرست سے یہ مراد نہ لی جائے کہ باقی دوسرے شعراء کرام میرے پسندیدہ نہیں ہیں ۔
یہ وہ شعراء ہیں جن کا کلام اکثر میری گفتگو میں لازم ٹھہرتا ہے ۔
ہر وہ شعر جو نگاہ سے گزرتے زبان پر اترتے قاری کے وجدان و خیال کو چونکاتے مائل بہ پرواز کر دے ۔
سچی شاعری کی مثال ۔۔ شاعری وہی جو سچ کہے چاہے ہو لاکھ مجاز میں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی بات یہ ہے کہ پڑھا تو کئی ایک شعراء کو ہے۔ اور شاعری کی کوئی دو چار کتابیں ہی ہوں گی اپنے پاس، وہ بھی نجانے کہاں پڑی ہیں۔
اچھی شاعری پسند ہے اور سمجھ میں آ جائے تو کیا ہی بات ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
پھر آپ کیسے پہنچ گئیں یہاں۔
انتظار کرتے ہیں آپ کی لسٹ کا۔
وہ تو بس اچانک دیکھا کہ یہ آخر ادبی محفل کیا ہے۔
انتظار مت کریں بھیا مجھے ڈر لگنے لگ گیا ہے مجھے شاعری وغیرہ کی اتنی سمجھ نہیں ہے بس وہ جو کورس کی اردو کی بکس میں پڑھی ہے اس کی سمجھ ہے کیونکہ وہ ٹیچر سے سمجھائی تھی۔ :noxxx:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہ تو بس اچانک دیکھا کہ یہ آخر ادبی محفل کیا ہے۔
انتظار مت کریں بھیا مجھے ڈر لگنے لگ گیا ہے مجھے شاعری وغیرہ کی اتنی سمجھ نہیں ہے بس وہ جو کورس کی اردو کی بکس میں پڑھی ہے اس کی سمجھ ہے کیونکہ وہ ٹیچر سے سمجھائی تھی۔ :noxxx:

چیں جی پھر کورس والی ہی لکھ دیجیے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس ادبی محفل میں آپ نے ہمیں تو بلایا نہیں۔ لیکن ہم پھر بھی آگئے کہ کچھ بے ادب لوگ بھی ہونے چاہیے تاکہ باقی لوگوں کو اپنے ادبی ہونے کا احساس باقی رہے۔ :)

پانچ شعرا ء کے نام کی قید کے ساتھ کیا لکھوں۔ میر، غالب اور اقبال کا نام نہ لینا تو شاید کوئی بھی پسند نہ کرے سو ہم ان کے علاوہ پانچ نام دیے دیتے ہیں۔ :D

1۔ فیض احمد فیض
2۔ احمد فراز
3۔ احمد ندیم قاسمی
4۔افتخار عارف
5-مصطفیٰ زیدی

اور بھی بہت سارے نام ہیں لیکن تین نام تو ہم نے یوں بھی زیادہ دے دیے ہیں ۔ :)
 
Top