ادبی محفل

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پانچ شعرا ء کے نام کی قید کے ساتھ کیا لکھوں۔

بس بھائی، میں نے بھی پہلے سوچا تھا کہ 10 کر دوں، مگر پھر طوالت کے ڈر سے 5 ہی رہنے دیے۔ اور بے شک میری اپنی لسٹ میں بھی کئی نام ایسے تھے، جنہیں میں بہت پسند کرتا ہوں، مگر اپنی بنائی ہوئی قید آڑے آئی۔
 
الف عین

لائبریرین
غالب مرعوب کرتا ہے، لیکن میر پسند آتے ہیں۔
ان دونوں کے علاوہ۔۔۔فیض، ناصر کاظمی، منیر نیازی، عرفان صدیقی، بانی، اور نہ جانے کتنے!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
بس بھائی، میں نے بھی پہلے سوچا تھا کہ 10 کر دوں، مگر پھر طوالت کے ڈر سے 5 ہی رہنے دیے۔ اور بے شک میری اپنی لسٹ میں بھی کئی نام ایسے تھے، جنہیں میں بہت پسند کرتا ہوں، مگر اپنی بنائی ہوئی قید آڑے آئی۔

یہ تو ہے کہ طوالت کا شکار ہو جاتے ۔

لیکن اب اپنی دی ہوئی لسٹ دیکھی تو خیال آئے کہ جون ایلیا اور ناصر کاظمی جیسے نام تک شامل نہیں ہیں۔ لیکن شاید 10 بھی ہوتے تو کوئی گیارہواں یاد آجاتا۔ :D سو یہ سلسلہ ایسے ہی ٹھیک ہے۔

خوش رہیے۔
 
میں نے اپنی لسٹ میں بھی ناصر، عدم، نوشی، فرحت، اقبال عظیم، خمار بارہ بنکوی وغیرہ پتہ پتہ نہیں کون کونسے شامل نہیں کیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے اپنی لسٹ میں بھی ناصر، عدم، نوشی، فرحت، اقبال عظیم، خمار بارہ بنکوی وغیرہ پتہ پتہ نہیں کون کونسے شامل نہیں کیے۔

سچ کہا:

ہزاروں شاعر ہیں ایسے، کہ ہر شاعر پہ دم نکلے
:D
واقعی شاعری اور ادب نہ ہوتا تو ہمارے دامن میں کچھ بھی نہ ہوتا۔ نہ کچھ سوچنے کو نہ کچھ محسوس کرنے کو۔​
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
سچ کہا:

ہزاروں شاعر ہیں ایسے، کہ ہر شاعر پہ دم نکلے
:D

واقعی شاعری اور ادب نہ ہوتا تو ہمارے دامن میں کچھ بھی نہ ہوتا۔ نہ کچھ سوچنے کو نہ کچھ محسوس کرنے کو۔​

شاعری تو نام ہی احساسات و جذبات کا ہے۔
جو کام نثر کی پوری کتاب کرتی ہے اور اکثر اوقات صرف ایک شعر اس سے کہیں زیادہ کر دیتا ہے۔
 
مہ جبین

محفلین
1: علامہ اقبال
2: غالب
3: فیض احمد فیض
4:اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
5: ابنِ انشاء

اس کے علاوہ بھی کئی نام ہیں لیکن قید صرف 5 کی ہے تو ۔۔۔۔۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
1: علامہ اقبال
2: غالب
3: فیض احمد فیض
4:اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
5: ابنِ انشاء

اس کے علاوہ بھی کئی نام ہیں لیکن قید صرف 5 کی ہے تو ۔۔۔ ۔۔۔

بہت ہی خوبصورت نام دیے ہیں آپ نے مگر
حزیں صدیقی کا نام نہ سن کے حیرت ہو رہی ہے۔ پسندیدہ کلام میں آپ نے سب سے زیادہ انہی کا کلام پوسٹ کیا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
مجھے ٹیگ کی اطلاع ہی نہیں ملی۔۔۔

بہرحال

جون ایلیاء
پیرزادہ قاسم
فیض احمد فیض
بہزاد لکھنوی
مظفر وارثی

اور بہت سے دوسرے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں

اردو
قبلہ غالبِؔ اعظم
اسرار الحق مجازؔ​
جون ایلیا​
منیر نیازی​
ابنِ انشا​
فارسی
شیخ سعدیؒ​
حافظ شیرازی​
انگلش
رابرٹ براؤننگ​
صوفیانہ کلام
(ویسے تو سب سبحان اللہ، مگر خاص طور پر)​
حضرت خواجہ غلام فریدؒ​
حضرت بابا بھلے شاہ سرکارؒ​
حضرت سچل سر مستؒ​
حضرت شاہ حسینؒ​
حضرت سلطان باہوؒ​
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یعنی کہ آپ کو فارسی بھی آتی ہے:)
فارسی آنا کچھ اور ہوتا ہے

مگر چونکہ بچپن سے ہی کریما سعدیؒ ، گلستانِ سعدیؒ پڑھی ہیں اور بار بار پڑھی ہیں
اس لیے
ایک مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے بوستانِ سعدیؒ بہت مشکل لگتی ہے
البتہ حافظ شیرازی کو دوسروں سے سن سن کر شوق ہوا، اور جب ان کا ترجمہ سمیت مطالعہ کیا تو
ماننا ہی پڑا کہ واقعی حافظ کے شعر وجد طاری کر دیتے ہیں
 
Top