ادبی ملٹی میڈیا فورم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئی خوشی ہو رہی ہے کہ محفلِ ادب میں 'ادبی ملٹی میڈیا' فورم کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہاں آپ اُدبا و شعراء کرام کی تحریریں اور ان کا کلام، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں، انکی اپنی آواز میں یا اپنی آواز یا معروف پڑھنے والوں کی آواز میں پیش کر سکتے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ شعراء کا کلام جو گلوکاروں نے گایا ہے اس پلیز 'موسیقی کی دنیا' میں ہی پوسٹ کریں۔

امید ہے احباب اس فورم میں پوسٹ کرتے رہیں گے۔

والسلام
 

تلمیذ

لائبریرین
مندرجہ ربط پر جا کر محفل ایک محترم رکن جناب راشد اشرف صاحب جو اردو کتب کے ایک صاحب اسلوب تبصرہ نگار اور دیگر دلچسپ پوسٹوں کے باعث یہاں پر بے حد مقبول ہیں، کو دیکھیں اور ان کی باتیں سنیں۔

http://www.zemtv.com/2010/11/21/ibn-e-safi-21st-november-2010

براہ کرم 'پانچواں حصہ ' ملاحظہ کریں۔
 

Rashid Ashraf

محفلین
آپ کا بیحد شکریہ بھائی
کراچی لٹریچر فیسٹویل (منعقدہ :برٹش کونسل، آصف فرخی) میں 11 فروری بروز ہفتہ، شام کے وقت ابن صفی پر ایک نشست رکھی گئی ہے
 
السلام علیکم ! بھائی مناسب زمرے کا اضافہ کیا ہے۔ یہاں پر ایک بات یہ پوچھنے کی ہے کہ کیسے اپلوڈ کیا جائے گا یہاں پر۔۔ دوسری یہ کہ بہت سی جگہوں پر ناٹ فونڈ کا آپشن آرہا ہے اس کا حل بھی بتا دیجیے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم ! بھائی مناسب زمرے کا اضافہ کیا ہے۔ یہاں پر ایک بات یہ پوچھنے کی ہے کہ کیسے اپلوڈ کیا جائے گا یہاں پر۔۔ دوسری یہ کہ بہت سی جگہوں پر ناٹ فونڈ کا آپشن آرہا ہے اس کا حل بھی بتا دیجیے۔

جی اس میں جواب لکھتے ہوئے میڈیا شامل کریں والے ربط سے ویڈیو دی جا سکتی ہے۔ ناٹ فاؤنڈ اس وجہ سے نظر آ رہا ہے کہ یوٹیوب پر آج کل پاکستان میں پابندی ہے۔
 

احسان قمی

محفلین
بہت مفید اضافہ ہے ان شاء اللہ کبھی استفادہ کریں گیں فی الحال ایسی جگہ ہوں جہاں یوٹیوب پہ پابندی ہے اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر دے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top