طالوت
محفلین
چھیڑ چھاڑ تو نہیں لگتی کافی عرصے سے ہی فہیم کی ناراضگی بڑی واضح ہے ۔ ایک بار پوچھا تھا جواب نہ پا کر خاموشی اختیار کر لی ۔ میری رائے میں جن محفلین کی فہیم سے اچھی بات چیت ہے انھیں ان کی شکایت دور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔باجو فہیم چھیڑ چھاڑ کے موڈ میں ہے اور مزے لے رہا ہے۔ کر لینے دیں اسے اپنی سی۔
فورمز پر ہر مزاج ہر استعداد کے لوگ آتے ہیں ، انھیں ان کی سوچ اور استعداد کے مطابق ہی ڈیل کیا جائے تو عموما پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ مگر بعض اوقات غلط فہمی اور خوش فہمی سے بھی معاملات بگڑ جاتے ہیں اس کا تو مجھے بھی تجربہ ہو چکا ہے ۔ اردو محفل کی دوسری محفلوں کی نسبت ممتازیت اس باعث سے ہے کہ یہاں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کی اجازت ہے جو کہ عموما دوسری محفلوں میں اسی دعوے کے باوجود دکھائی نہیں دیتی ۔ مثلا ایک جمہوری فورم پر جب میں نے ناظمین سے بد تہذیبی کی شکایت کی تو انھوں نے جمہور کی رائے کو مقدم رکھا
وسلام
وسلام