ادیب و شعراءا کرام کے لیے ا " انٹرنیٹ سے آگاہی ،استعمال کا انعقادکامنصوبہ

اسلم رضا غوری

لائبریرین
ادیب و شعراءا کرام کے لیے کسی شہر میں ایک روزہ " انٹرنیٹ سے آگاہی اور اس کا استعمال"پروگرام کا انعقادکامنصوبہ بنایا جائے،تاکہ یہ احباب اپنے ہنر وفن کو باآسانی لوگوں تک پہنچا سکیں، میں کراچی میں اس سلسلے میں مختلف ادباء وشعراء کرام سے ملاقات ہوئی ہے، ان سے ان امور پر بات ہوئی ہے،چند ادیب دوستوں کی ویب سائیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے،جلد ہی ہم اپنا ویب سرور خرید کر ان افراد کی کم اخراجات میں ویب سائیٹ تیار کریں گے،پہلی ویب سائیٹ جدون ادیب کی آزمائشی طور پرwww.urduacademy.co.nf تیار کررہا ہوں، اپنی ایک ویب سائیٹ www.aimsways.com کی بھی تیاری ہورہی ہے،جس پر تمام شبعہء جات کے افراد کو اپنے فن وہنر کو پیش کرنے کی سہولت ہوگی، اس کا نام " مقاصد کے راستے " تعین کیا ہے،آپ ان کو ابھی خاکہ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں،جو احباب اس سلسلے میں کی قسم کا فنی تعاون کرنا چاہیں تو بڑی نوازش ہوگی،آپ تمام " اردو محفل " کے احباب کی تجاویز ورہنمائ کا طلب گار رہوں گا،
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
نہایت عمدہ خیال اور پیش قدمی ہے۔ جزاک اللہ!
لیکن صرف ادیب و شعرا کرام کے لئے ہی کیوں ،صاحب؟
بلا تمیز فن و ہنر ،عا م لوگوں کو مستفید ہونے کا موقع دیجئے نا۔
 
آخری تدوین:

اسلم رضا غوری

لائبریرین
نہایت عمدہ خیال اور پیش قدمی ہے۔ جزاک اللہ!
لیکن صرف ادیب و شعرا کرام کے لئے ہی کیوں ،صاحب؟
بلا تمیز فن و ہنر ،عا م لوگوں کو مستفید ہونے کا موقع دیجئے نا۔
ابتداء گھر سے ہی ہوتی ہے،لہذا ن احباب سے کررہا ہوں، دوسرے شعبہءجات کے احباب،عام افراد کے لیے بھی یہی سہولت فراہم کریں گے،
 
Top