کاشفی

محفلین
اذان دی تھی جماعت ہونا ابھی باقی ہے: طاہر القادری
186392_46749507.jpg

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دسمبر میں تاریخ ساز جلسہ اور جنوری میں لانگ مارچ کر کے اذان دی تھی جماعت ہونا ابھی باقی ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موذن اذان دے کر جماعت کھڑی ہونے تک چپ رہتا ہےایک کروڑ نمازی تیار ہو جائیں تو اقامت کہہ کر کھڑے ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جس دن جماعت قائم ہو گی باطل خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا پاکستان عوامی تحریک سنار کی ٹک ٹک پر یقین نہیں رکھتی وقت آنے پر ایک ہی ضرب لگائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتظار کریں کہ پھر سے ڈاکٹر صاحب وہی تماشا لگائیں اور حاصل وصول کچھ بھی نہ ہو۔
 

حسینی

محفلین
بہر حال ڈاکٹر صاحب کے تمام خدشات تو درست نکلے۔۔ وہ کہتے تھے دھاندلی ہوگی۔۔۔ اور ہوئی۔۔۔ وہ کہتے تھے الزامات لگیں گے۔۔۔ لگے۔۔ کرپٹ لوگ پھر سے آئیں گے۔۔۔ اور آئے۔۔
لیکن ڈاکٹر صاحب خود بھی عوامی طاقت ہونے کے باوجود اننگز صحیح نہیں کھیل سکے۔۔۔ اور مکار سیاست دانوں نے فورا ان کو شیشے میں اتار لیا۔۔۔
 
Top