تعارف اراکین اردو محفل کی خدمت میں سلام

کاظمی بابا

محفلین
بدکنا؟
اگر یوں عرض کروں کہ میرے جان چھڑانے سے آپ کیوں بدک رھے ھیں تو میں ایسے کھنا اچھا نھیں سمجھونگا

جان چھڑانے کو بدکنے سے تعبیر کرنا نا مناسب اور غیر اخلاقی تعبیر ھے

خوش رہیں۔
آداب محفل تو یہی ہیں کہ ہر نو آمد اپنا تعارف کرائے تاکہ کما حقہُ استقبال کیا جائے۔
جان آپ کس سے چھڑا رہے ہیں ؟ یہاں کوئی آپ کو نہیں پکڑے گا۔
جی چاہے آئیں، نہ چاہے تو نہ آئیں۔
اتنے ہی چھوئی موئی ہیں تو آئے کیا لینے ہیں ؟
میر تقی میر بھی اتنا لمبا جی گیاَ آپ بھی کوئی کونہ کھدرا ڈھونڈ لیں، اللہ سلامت رکھے۔
-
شعبہ آپ نے تدریس بتایا اور مزاج اس قدر برہم ۔ ۔ ۔ کیا پڑھاتے ہیں ؟
 
آخری تدوین:

محترمی ! محفل کے آداب کے مطابق تعارف پیش کردیا تھا ، بعدہ پس نوشت کی صورت میں فقط اپنا احساس تحریر کیا تھا جو تعارف تحریر کرنے کے باوجود نجانے کیوں آپ کو بدکنا لگا اور ماشاء اللہ سے آپ نے سلام کا جواب یا کسی استقبالیہ کلمے کے بغیر براہ راست یہ لکھ ڈالا ، آداب میں سے تو یہ بھی تھا کہ آپ پہلے سلام کا جواب دیتے استقبال کرتے اور اس کے بعد جان چھڑانے کی وجہ بھی پوچھ لیتے تو زیادہ اچھا اور اخلاقی طرز عمل ہوتا
 
پس نوشت کا تڑکہ لگانے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ ہمیں ایسا لگا جیسے آپ احسان جتا رہے ہیں۔
خیر چھوڑیں۔

وعلیکم السلام، خوش آمدید اور ہماری تمام تر نیک تمنائیں آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔

آپ اپنی دلچسپی کے موضوعات تو بتا ہی سکتے ہیں تاکہ ہم بھی ویسا ہی منہ بنا کر بیٹھیں۔
 
:battingeyelashes:
اللہ نہ کرے میں احسان جتاوں
شکریہ جناب نوازش
دل چسپی کے موضوعات میں پڑھنے پڑھانے سے زیادہ تعلق ہے اس لیے دل چسپی بھی انہی چیزوں میں ہے
 
Top