اراکین محفل کےلیے فری ہوسٹ پر پری انسٹالڈ ورڈ پریس کی سہولت

hakimkhalid

محفلین
محترم اراکین محفل!

فری ہوسٹ پر پری انسٹالڈ ورڈ پریس کی اگر آپ کو ضرورت ہو تو صرف اپنا ای میل مجھے ذپ کردیں۔انشاءاللہ جلد ازجلد پہلی فرصت میں آپکو ایڈمن پاسورڈ( ذپ میں) اور دیگر تفصیلات یہاں موصول ہو جایئں گی۔
اب آپ اس پر تجارب شروع کریں اور چاہے اپنی بلاگنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
حکیم صاحب پلیز کچھ اچھے ہوسٹ شئیر کیجیے۔ جو ایف ٹی پی کی سپورٹ دیتے ہوں اور جہاں ورڈپریس کی تمام خوبیاں فعال ہوں۔ کئی جگہوں پر پی ایچ پی کرل سپورٹ موجود نہیں اور درآمد کے انتخاب سے میں اپنے بلاگر بلاگ سے درآمد نہیں کرسکا تحاریر۔ ایک آدھ ہی ٹھیک ہوسٹ ملا تھا اس کا بھی جنازہ اٹھ گیا انا للہ۔۔۔۔ :wink:
اب پھر جب فرصت ہو گوگل کی جان کھاتا رہتا ہوں اب تو گوگل بھی اک گیا ہے پہلے جس ربط پر جاؤں پہلے سے وزٹ شدہ ہی ہوتا ہے۔ :D
 

hakimkhalid

محفلین
دوست!

فی الحال تو یہ اچھے فری ہوسٹ سرور ہیں
www.ifastnet.com
www.ueuo.com
www.orgfree.com
جن پر ورڈ پریس اور فورم کے تجارب کئے جا سکتے ہیں ۔اور میرے خیال میں یہ آپ کے علم میں بھی ہیں ۔مزید کچھ پر تجربے جاری ہیں کامیاب ہونے پر آٓپ کی خدمت میں عرض کر دوں گا۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست!
ایک اور اچھا سرور ملا ہے
http://marblehost.net/
اس کے فیچرز درج ذیل ہیں ۔سپیس بہت کم یعنی دس ایم بی دیتا ہے لیکن جو سہولتیں اس میں موجود ہیں بعض خریدی ہوئی ہوسٹ مین بھی نہیں ہوتیں۔اس پر اردو طیارہ نصب کرنے کا ارادہ ہے اس کی تمام تر ضروریات کا یہ سرور احاطہ کرتا ہے اسی طرح کئی اور سافٹ وئیرز کی تجربہ گاہ بنائی جاسکتی ہے۔


Marblehost.net - Features
Java server side

Using tomcat 5.5 and Apache 2, with the mod_jk connector, marblehost.net provides server side java: JSP 2.0 Servlets 2.4 you can modify your web.xml

Php 5

Php5 is running in suPHP mode, and safe_mode is set to off

CGI-BIN

CGI-BIN is only running from your cgi-bin directory, using suexec all your scripts are run with your UID. Currently the server has libcgic Python and perl installed.

Sql databases

You have access to one postgresql database and on mysql database, you must manually create a database in the user interface. You can accesss your data base from phpPgAdmin or phpMyAdmin

Uploading

You can either upload with a normal ftp-client, or by using phpwebftp

Marblehost.net | 2006
 

دوست

محفلین
ایک بات اور اکثر فری ہوسٹ پر میں نے ایک خامی پائی ہے اور وہ ہے پی ایچ پی کی کرل اضافت کی غیر فعالیت۔ اس کے ذریعے آپ اپنے بلاگر بلاگ سے یا شاید کسی بھی اور بلاگ سے تحاریر درآمد نہیں کرسکتے۔ ابھی میری ای میل کے جواب میں آئی فاسٹ نیٹ والوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پروکسی وغیرہ اور ردی بازوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جو وہ فری ہوسٹ کو استعمال کرتے ہوئے اختیار کرتے ہیں۔
فی الحال orgfree.com اور ایک اور ہوسٹ 2surf.eu جو کہ آج کل ڈاؤن ہے پر یہ سہولت میسر پائی ہے۔
 
ایک اکاؤنٹ کی ذیل میں؟

کیا آپ ایک اکاؤنٹ کی ذیل میں کئی بلاگ بنائیں گے یا پھر یہ سب مختلف اکاؤنٹ ہوں گے؟ دوسرے یہ کہ کیا فری سروس مستقلاً ہوگی یا عارضی، جیسے ایک سال کا اکاؤنٹ!
 

دوست

محفلین
یہ سرور پر منحصر ہے۔
چاہیے تو یہ کہ اپنا کھاتہ احباب خود بنا لیں اس کے بعد ورڈپریس کی تنصیب اور اس کو اردوانے کے لیے ہم حاضر ہیں۔ اللہ نے چاہا نے اب اتنا تو آہی گیا ہے ورڈپریس چلانا۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
ایک بات اور اکثر فری ہوسٹ پر میں نے ایک خامی پائی ہے اور وہ ہے پی ایچ پی کی کرل اضافت کی غیر فعالیت۔ اس کے ذریعے آپ اپنے بلاگر بلاگ سے یا شاید کسی بھی اور بلاگ سے تحاریر درآمد نہیں کرسکتے۔ ابھی میری ای میل کے جواب میں آئی فاسٹ نیٹ والوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پروکسی وغیرہ اور ردی بازوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جو وہ فری ہوسٹ کو استعمال کرتے ہوئے اختیار کرتے ہیں۔
فی الحال orgfree.com اور ایک اور ہوسٹ 2surf.eu جو کہ آج کل ڈاؤن ہے پر یہ سہولت میسر پائی ہے۔

دوست!

یہ کرل ،پرل کی تو ہمیں سمجھ نہیں لیکن کم از کم اب تک پچاس سے زائد فری ہوسٹ آزما چکا ہوں۔orgfree.com اور اسی کمپنی کے دیگر تمام سرور سہولتوں کے حوالے سے کافی بہتر ہیں۔خریدی ہوئی ہوسٹ کا فری ہوسٹ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کرنا چاہئے ۔یہ تجارب کےلیے بہترین ہیں اور ان کی افادیت سے انکار نہیں لیکن مہارت حاصل ہونے پر ہوسٹ خریدنا ہی بہتر ہے۔ اور میرا اپنا بھی یہی ارادہ ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
ایک اکاؤنٹ کی ذیل میں؟

شارق مستقیم نے کہا:
کیا آپ ایک اکاؤنٹ کی ذیل میں کئی بلاگ بنائیں گے یا پھر یہ سب مختلف اکاؤنٹ ہوں گے؟ دوسرے یہ کہ کیا فری سروس مستقلاً ہوگی یا عارضی، جیسے ایک سال کا اکاؤنٹ!

شارق بھائی!

اصل میں بات یہ ہے کہ میں نے دو اکاؤنٹ بنا کر اس میں دس دس ورڈ پریس نصب کئے ۔ایک اکاؤنٹ میں اس کی باریکیوں کو سمجھنے کےلیے خود تجربے کر رہا ہوں۔

اور دوسرے اکاؤنٹ کے ورڈ پریس اراکین محفل کو دینے کی تجویز ذہن میں آئی تا کہ وہ انسٹننٹ تجربات کر سکیں۔دس میں سے چھ تو احباب لے چکے ہیں۔چار ابھی باقی ہیں۔ ڈیمانڈ کے مطابق مزید تنصیب بھی ہو سکتی ہے۔( ان اکاؤنٹ کی میعاد سرور دس سال بتا رہا ہے۔باقی اس فری سہولت کادارومدارتو متعلقہ ہوسٹ کمپنی پر ہی منحصر ہے۔اور اس سلسلے میں دیگر کسی بھی ذمہ داری سے میں سبکدوش ہوں)

خود سے کھاتہ بنانا کوئی بڑا مسلہ نہیں۔ مسلہ تو صرف وقت کا ہوتا ہے ۔ان پر تجربات کرتے ہوئے اگر یہ سرور اچھا لگے تو اس پر یا کسی اور پر احباب اپنے ذاتی کھاتے بھی بنائیں ۔کوئی مشکل درپیش ہو تو جو مجھے معلوم ہے وہ تو میں بتاؤں گا ہی دیگر دوست احباب بھی تو ہیں نا۔۔۔۔۔

اس سلسلے میں ہمارے شارق بھائی بھی استاد کا درجہ رکھتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
حکیم جی ایک اور بنالیں کھاتا ueuo پر کیا روکا ہے کسی نے؟؟؟
اگر آپ کے پاس ڈائل اپ ہے تو جتنے مرضی کھاتے بنائیں۔
میرے پاس تو کیبل ہے یعنی ایک ہی آئی پی ہر بار جس کی وجہ سے میں کھاتہ ہی نہیں بنا سکتا اور کوئی۔
 
Top