دسویں سالگرہ اراکین و منتظمین اردو محفل کو دسویں سالگرہ مبارک

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
urdu.gif

اردو محفل سدا مہکتی چہکتی رہے ۔ آمین
اردو محفل میرے نزدیک اک علمی درسگاہ جہاں سے میں نے وہ علم سیکھا جس نے مجھ ان پڑھ کو اس گلوبل گاؤں میں بے انتہا عزت و احترام کے قابل ٹھہرایا ۔ میں رب تعالی کا شکر ادا کرتے اردو محفل کی ترقی کے لیئے سدا دعاگو رہتا ہوں ۔
میرے محترم بھائی قیصرانی ، ظفری ، عارف کریم ،فاتح ، زیک ، فرخ منظور ، تلمیذ ، سید شہزاد ناصر ، ابن سعید ، چھوٹا غالب ،علم اللہ ،عثمان ، نیرنگ خیال ،ساجد ،شمشاد ہوں یا کہ میری محترم بہنیں و بٹیائیں سیدہ شگفتہ ، فرحت کیانی ، تعبیر ، جاسمن ۔ امن ایمان ، ماہ جبین ، ماہی ، مقدس ، ناعمہ ، عائشہ ، سعدیہ (اللہ ان سب کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین ) میرے نزدیک میرے اساتذہ کی مثال ہیں ۔ یہ علم کا ایسا چراغ ہیں جو ہنستے مسکراتے بحث و مباحثہ میں الجھتے علم کی روشنی پھیلانے میں محو رہتے ہیں ۔
بلاشبہ اردو محفل اک ایسا چمن ہے جہاں علم کا چشمہ ہمیشہ کسی نہ کسی صورت رواں رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب کو دلی دعاؤں بھری سالگرہ مبارک
 
loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

محترم نایاب بھائی
اردو محفل کی دسویں سالگرہ کی خوشی اپنی جگہ،
مجھ فقیر کو تو اتنے دنوں بعد آپ کو دیکھ کر جو خوشی
ہوئی ہے ۔۔۔ وہ ناقابل بیان ہے، عزیز بھیا آتے رہا کریں
کسی کی کوئی بات ناگوار لگے تب بھی
زندگی کی مصروفیات وقت نہ دیں تب بھی
کیونکہ
اردو محفل آپ جیسے اراکین ہی کی وجہ سے اپنا ایک
مخصوص مقام رکھتی ہے

اللہ آباد و کامران رکھے آپ کو
خوب صحت و تندرستی سے نوازے آپ کو
اور میری درخواست کو مالک آپ کے دل میں
جگہ عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔ آمین

آتے رہیں فورم سجاتے رہیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ کو بھی محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک۔ اللہ پاک ہمیشہ شاد وآباد رکھے آمین :) محفل پر آتے رہا کریں نا، آپ کی دعاوں کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
نایاب بھیا! بہت بُری بات ہے۔لوگوں کو اپنی محبتوں،خلوص اور دُعاؤں کا عادی بنا کر ٹُر جانا۔ آپ اور شمشاد بھائی محفلین کے لئے محبتوں،دعاؤں ،عزت اور خلوص کا سمبل ہیں۔ آپ کو دوبارہ سے فعال دیکھ کر جہاں خوشی ہو رہی ہے وہاں خدشات بھی ہیں۔ موسم تو کئی طرح کے آتے جاتے رہتے ہیں۔ آپ پھر نہ کسی موسم سے گھبرا کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد بھیا کو بھی لائیں ناں!
 
جاسمن

لائبریرین
میری طرف سے بھی سب کو مبارک باد۔اللہ کرے اردو کی ترویج کے علاوہ بھی کثیر مقاصد کے لئے سرگرم یہ محفل شادو آباد رہے۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھیا! بہت بُری بات ہے۔لوگوں کو اپنی محبتوں،خلوص اور دُعاؤں کا عادی بنا کر ٹُر جانا۔ آپ اور شمشاد بھائی محفلین کے لئے محبتوں،دعاؤں ،عزت اور خلوص کا سمبل ہیں۔ آپ کو دوبارہ سے فعال دیکھ کر جہاں خوشی ہو رہی ہے وہاں خدشات بھی ہیں۔ موسم تو کئی طرح کے آتے جاتے رہتے ہیں۔ آپ پھر نہ کسی موسم سے گھبرا کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد بھیا کو بھی لائیں ناں!
میری محترم بہنا ۔ اللہ سوہنا سدا آپ کو خوش و شاد وآباد رکھے ۔ آمین
آپ کی خلوص سے بھرپور تحریر آنکھ نم کر گئی ۔۔۔۔ بہت دعائیں
موسم تو موسم ہوتے ہیں ۔ اور بدلتے موسموں کے ساتھ زندگی کے بدلتے رنگوں سے لطف لینا ہی زندگی کو زندگی کی طرح جینا ہے ۔
میں کسی موسم سے گھبرا کر نہیں بلکہ اس احساس کا شکار ہوتے کچھ عرصہ رخصت پر چلا گیا تھا کہ شاید میری ذات محفل اردو کا موسم خراب ہونے کا سبب ہے ۔ اور مناسب یہی جانا کچھ عرصہ کنارے پہ رہتے اپنی اصلاح کی کوشش کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔ محفل سے نہ کبھی دور ہوا اور نہ ہی یہ ممکن ہے ۔ آپ سب اراکین جو کہ میرے لیئے میرے اساتذہ کی مثال ہیں سدا ہی دعاؤں میں شامل رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
جاسمن

لائبریرین
آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہیں۔ اردو محفل کی شان ہیں آپ جیسے لوگ۔ آپ کے دم سے تو محفل میں امن و امان قائم رہتا ہے۔:) اللہ آپ کو اچھی صحت و ایمان کے ساتھ لمبی عُمر عطا کرے۔ آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
ویلکم بیک نایاب بھائی!

آپ کو پھر سے محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔

محفل کی سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد قبول کیجے۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے کتنی خوشی ہورہی ہے

اس کا اندازہ کون کر سکتا ہے ۔۔۔ عجیب سی مقناطیسیت ہے ، اک کشش ہے اور ان کی دعاؤں کا بڑا سا ححححححححححححححححححححححححححححححححححححالہ :)

محفل آپ کے دم سے ہیں آپ جیسے بے لوث لوگ کم کم ہوتے ہیں ۔۔

جہاں یہ ہوں وہاں سب محفلیں ضرور ہوتے ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
میری محترم بہنا ۔ اللہ سوہنا سدا آپ کو خوش و شاد وآباد رکھے ۔ آمین
آپ کی خلوص سے بھرپور تحریر آنکھ نم کر گئی ۔۔۔۔ بہت دعائیں
موسم تو موسم ہوتے ہیں ۔ اور بدلتے موسموں کے ساتھ زندگی کے بدلتے رنگوں سے لطف لینا ہی زندگی کو زندگی کی طرح جینا ہے ۔
میں کسی موسم سے گھبرا کر نہیں بلکہ اس احساس کا شکار ہوتے کچھ عرصہ رخصت پر چلا گیا تھا کہ شاید میری ذات محفل اردو کا موسم خراب ہونے کا سبب ہے ۔ اور مناسب یہی جانا کچھ عرصہ کنارے پہ رہتے اپنی اصلاح کی کوشش کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔ محفل سے نہ کبھی دور ہوا اور نہ ہی یہ ممکن ہے ۔ آپ سب اراکین جو کہ میرے لیئے میرے اساتذہ کی مثال ہیں سدا ہی دعاؤں میں شامل رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

میں نے آپ میں ایک مثبت انسان پایا ہے ۔۔۔ آپ کی وجہ سے رونق خراب کیا ہوتی کہ رونق ہی نہیں ۔۔۔۔۔ مجھے بات کا اصل معلوم نہیں ہے مگر جب میں محفل آئی تو سب سے زیادہ آپ کو مس کیا ہے ۔۔۔۔آپ کی دعائیں یاد رہیں ہمیشہ
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم
urdu.gif

اردو محفل سدا مہکتی چہکتی رہے ۔ آمین
اردو محفل میرے نزدیک اک علمی درسگاہ جہاں سے میں نے وہ علم سیکھا جس نے مجھ ان پڑھ کو اس گلوبل گاؤں میں بے انتہا عزت و احترام کے قابل ٹھہرایا ۔ میں رب تعالی کا شکر ادا کرتے اردو محفل کی ترقی کے لیئے سدا دعاگو رہتا ہوں ۔
میرے محترم بھائی قیصرانی ، ظفری ، عارف کریم ،فاتح ، زیک ، فرخ منظور ، تلمیذ ، سید شہزاد ناصر ، ابن سعید ، چھوٹا غالب ،علم اللہ ،عثمان ، نیرنگ خیال ،ساجد ،شمشاد ہوں یا کہ میری محترم بہنیں و بٹیائیں سیدہ شگفتہ ، فرحت کیانی ، تعبیر ، جاسمن ۔ امن ایمان ، ماہ جبین ، ماہی ، مقدس ، ناعمہ ، عائشہ ، سعدیہ (اللہ ان سب کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین ) میرے نزدیک میرے اساتذہ کی مثال ہیں ۔ یہ علم کا ایسا چراغ ہیں جو ہنستے مسکراتے بحث و مباحثہ میں الجھتے علم کی روشنی پھیلانے میں محو رہتے ہیں ۔
بلاشبہ اردو محفل اک ایسا چمن ہے جہاں علم کا چشمہ ہمیشہ کسی نہ کسی صورت رواں رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب کو دلی دعاؤں بھری سالگرہ مبارک
آپ کو بھی سالگرہ بہت مبارک لالہ:)
اور شرمندہ تو مت کیا کیجئے :noxxx:
 
آخری تدوین:
Top