اراکین کی تعداد

زیک

مسافر
اس محفل میں اب کچھ ترقی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ روز کافی خطوط لکھے جا رہے ہیں اور نئے رکن بھی بن رہے ہیں۔ اس وقت اراکین کی کل تعداد 155 ہے۔ مگر ان میں سے 82 نے ایک بھی پوسٹ نہیں کی۔ میری نئے ممبران سے گزارش ہے کہ یہاں لکھنے سے بالکل نہ گھبرائیں اور اگر وہ کسی نئے موضوع پر فورم چاہتے ہیں تو تجاویز کے فورم میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
میرا اندازہ ہے کہ اِن ارکان کو شاید لکھنا ہی نہ آتا ہو۔ اگر میری بات سے کسی رکن کا استحقاق مجروح ہؤا ہے، تو پہلے تو وہ مجھے غلط ثابت کرے، یعنی لکھ کر دکھائے!
 
استعمارہ

جی انہوں نے استعمارہ کا استعمال کیا ہے اور مقصد انکا وہی تھا جو آپ نے بیان فرمایا ہے کہ اردو کی بورڈ سے نابلدی۔
 
زیک و نبیل بھائی میں پُرانی پوسٹ میں عنوان نما چیز دیکھ رہا ہوں اسکا کیا مقصد ہوتا تھا؟
اور اے کاش کہ وغیرہ وغیرہ


پرائمری تعلیم



جیس آپ نے تو بہ یک جنبشِ کی بورڈ ان اراکین کی پرائمری تعلیم بھی چھین لی۔ یہ کہئیے کہ انہیں کمپیوٹر پر اردو لکھنا نہ آتا ہوگا۔
استعمارہ

جی انہوں نے استعمارہ کا استعمال کیا ہے اور مقصد انکا وہی تھا جو آپ نے بیان فرمایا ہے کہ اردو کی بورڈ سے نابلدی۔
 

زیک

مسافر
زیک کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس وقت اراکین اردو محفل کی تعداد کتنی ہے؟
شاید بھول گئے ہیں۔ سرورق پر ہی یہ معلومات درج ہوتی ہیں۔

Screenshot-2020-05-02-04-28-28-034-com-android-chrome.jpg
 

شمشاد خان

محفلین
ماشاء اللہ اراکین کی مجموعی تعداد ۸،۹۳۶ ہے۔ ذرا یہ بھی بتا دیں کہ فعال اراکین کی تعداد کتنی ہے؟

میرے خیال میں تو باآسانی انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے، ایسا کیوں؟
 
Top