اردن کے ٹی وی شو میں گدھا بطور مہمان مدعو

285806-image-1409942177-836-640x480.jpg

پاکستان کی طرح دنیا بھر کے ٹی وی شو کے مہمان کا تعلق یا تو سیاست سے ہوتا ہے یا ادب سے جب کہ شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان پروگراموں میں جلوہ افروز ہوتے ہیں لیکن اردن کے ٹی وی شو نے اس روایت کو کچھ اس طرح توڑا کہ میزبان نے اپنے ملک کے نہ توکسی سیاستدان کواس قابل سمجھا اورنہ ہی کسی شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلکہ موصوف نے تو اپنے پروگرام میں مہمان کے طور پر ایک گدھے کو اس کے مالک کے ساتھ مدعو کرڈالا، جس میں میزبان نے گدھے کے مالک سے کئی دلچسپ سوال پوچھ کر پروگرام دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ربط
۔۔۔۔۔۔
اردن میں صرف ایک واقعہ ہوا اور عالمی خبر بن گئی۔۔۔ حیرت ہے :battingeyelashes::winking::cool2:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لنک ؟ کب کی بات ہے پروگرام کا نام وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
اچھی طرح یاد نہیں ۔ ہو سکتا ہے ۔ بقر عید کا پرگرام ہو ۔ لیکن اتنا یاد ہے جو میں نے مراسلے میں لکھا ہے کہ کون صاحب اونٹ کو لائے تھے۔ البتہ یاد کرنے کی اور تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
حالانکہ گدھے تو پاکستانی ٹی وی شو میں بھی شرکت کرتے ہیں لیکن کوئی خبر ہی نہیں بنتی۔ :) :)
گدھے بے وقوف ہوتے ہیں اور محنتی بھی۔ جو ہمارے ٹی وی شو میں آتے ہیں وہ اپنی ذات کے لئے محنتی ہیں ۔۔۔برحق ۔لیکن کیا بے وقوف بھی ہیں؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
گدھے بے وقوف ہوتے ہیں اور محنتی بھی۔ جو ہمارے ٹی وی شو میں آتے ہیں وہ اپنی ذات کے لئے محنتی ہیں ۔۔۔برحق ۔لیکن کیا بے وقوف بھی ہیں؟؟؟

بے وقوف ہی تو ہیں۔

جو اپنے آنگن میں کانٹے بو کر اپنے دامن میں پھول بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جو اپنی مٹی سے بے وفائی کرتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ اُنہیں بالآخر اسی مٹی میں جانا ہے۔
جو اپنے رب سے اپنے لئے امن مانگتے ہیں اور اپنے ہی گھر میں آگ لگا دینے کا باعث بنتے ہیں۔
 
بعد میں اس بات پہ خود بھی غور کیا تو آپ کی بات درست لگی۔ اور محنت بھی تو گدھے کی طرح "دوسروں "کے لئے کرتے ہیں۔
 
Top