غلام ربانی فدا
محفلین
آج کے اس دور میں بہت سارے ویب سائٹ اورفورم اینڈراویڈکے لئے اطلاقیے دستیاب ہیں۔
اردومحفل کااینڈڈراویڈاطلاقیہ کوئی صاحب بنادے تو بہت سوں کابھلاہوگا
اردومحفل کااینڈڈراویڈاطلاقیہ کوئی صاحب بنادے تو بہت سوں کابھلاہوگا
ٹیپ ٹاک کے علاوہ ایک اور بھی ایپلیکیشن موجود ہے۔ لیکن زین فورو ڈیویلپمنٹ فورم کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان میں سے کسی کے بھی بارے میں استعمال کرنے والوں کی رائے بہت اچھی نہیں۔ ابتدا میں لوگوں نے پسند کیا لیکن بعد میں لوگوں میں اس کے تئیں بے زاری بڑھتی دیکھی گئی ہے، خاص کر ریسپونسیو ڈیزائن کی آمد کے بعد۔ویسے تو ایپ کی بجائے اچھا موبائل سائٹ بہتر ہے مگر زین فورو کا ٹاپاٹاک پلگ ان موجود ہے جسے انسٹال کیا جائے تو پھر اینڈرائڈ اور آئی فون یوزر ٹاپاٹاک ایپ سے محفل اور دوسرے کئی فورمز ایکسس کر سکتے ہیں۔ اب یہ پتہ نہیں کہ یونیکوڈ اور اردو کو کتنا سپورٹ کرتا ہے۔