اردوویب کے موجودہ ایرر

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب صرف پاکستانیوں کی سائٹ نہیں ہے جو اس پر انڈیا کے ہیکر حملہ کریں۔ یہاں پر ہندوستانی تعداد میں کم ہیں، لیکن جو بھی ہندوستانی یہاں موجود ہیں، ان کی موجودگی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔
 

arifkarim

معطل
اردو ویب صرف پاکستانیوں کی سائٹ نہیں ہے جو اس پر انڈیا کے ہیکر حملہ کریں۔ یہاں پر ہندوستانی تعداد میں کم ہیں، لیکن جو بھی ہندوستانی یہاں موجود ہیں، ان کی موجودگی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔

میں نے پچھلے مراسلے میں‌ایک :) کا نشان لگایا تھا۔ مطلب مذاقاً کہا تھا۔۔۔۔ ظاہر اردو سب کی مشترکہ لشکری زبان ہے!
 

زیک

مسافر
تمام پلگ‌انز اور ہیکس ڈس‌ایبل کر دیئے ہیں کہ یہ سپورٹ کی requirement ہے۔ امید ہے کہ دو ایک دنوں‌میں انہیں واپس لے آئیں گے۔
 

زیک

مسافر
پچھلے دو دنوں میں شاید آپ نے محسوس کیا ہو کہ حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ ابھی کچھ دن مزید محفل observation میں رہے گی۔ اگر معاملات بہتر ہی رہے تو امید ہے کہ ایک ایک کر کے مختلف فیچر آن کئے جائیں گے۔
 

MyOwn

محفلین
اپ نے اپاچی اور سیکویل کی ٹویکنگ کی ہے کیا ؟ شائد اس سے کچھ مدد ملے۔ اگر ورکر اور پرفورک کا استعمال ہے تو کافی بہتری آ سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مشورے کا شکریہ MyOwn, دراصل کچھ مسئلہ ہمارے ویب ہوسٹ پرووائیڈر (ڈریم ہوسٹ) کی جانب سے ہے اور کچھ مسئلہ ہمیں سرچ بوٹس کی جانب سے پیش آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بار بار ہمارے سرور پر ریسورسز کی پرابلم ہو جاتی ہے۔ بہرحال ہم اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک مرتبہ اس سے نپٹ لیں تو پھر آپ کے مشوروں پر بھی عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
 
Top