اردوٹیک ڈاٹ نیٹ بلاگ کی معلومات

بلال

محفلین
میں نے عموما دیکھا ہے کہ کچھ دوستوں کا بلاگ اردو ٹیک ڈاٹ کوم پر ہے۔ جبکہ مجھے اس کا علم نہیں کہ اردو ٹیک ڈاٹ کوم پر بلاگ کیسے بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر بلاگ بنایا ہے۔ اب اس کا اردو تھیم کہاں سے ملے گا؟ اور اس کے علاوہ تھوڑا بہت سیکھا کیسے جائے گا۔ کیا خود ہی کوشش کرنی ہو گی یا پھر کوئی ٹیوٹوریل دستیاب ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
یہاں پر ایک اکرام بھائی ہوا کرتے ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے کچھ اس حوالے سے اسباق لکھے تھے۔
روابط یہ ہیں۔

اردو بلاگنگ، ہم اور اس کے تجربے (قسط نمبر ۱)
http://ikram.urdutech.net/2008/01/23/اردو-بلاگنگ-ہم-اور-اُس-کے-تجربے/

اردو بلاگنگ، ہم اور اس کے تجربے (قسط نمبر ۲)
http://ikram.urdutech.net/2008/02/12/اردو-بلاگنگ-ہم-اور-اُس-کے-تجربے-قسط-نمبر/

اردو بلاگنگ، ہم اور اس کے تجربے (قسط نمبر ۳)
http://ikram.urdutech.net/2008/02/2...-%d9%82%d8%b3%d8%b7-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%-2/

(یہ اردو کے روابط صحیح کیوں نہیں لکھے جا رہے؟ کیا کوئی اس کے بارے میں مدد کر سکتا ہے؟ :confused: )
 
اکرام

محفلین
السلام علیکم بلال بھائی

جناب اس کے بارے میں آپ محفل میں آئی ٹی ٹیوٹوریل کے سکشن میں پڑھ سکتے ہیں ۔
اور کسی مد د ضرورت ہو تو بلاگ تو ہے ہی اس پر رابط کر لئے
 
بلال

محفلین
السلام علیکم بلال بھائی

جناب اس کے بارے میں آپ محفل میں آئی ٹی ٹیوٹوریل کے سکشن میں پڑھ سکتے ہیں ۔
اور کسی مد د ضرورت ہو تو بلاگ تو ہے ہی اس پر رابط کر لئے

دراصل میں نے دیکھا ہے کہ اردو محفل کے بہت سے دوستوں کا بلاگ اردو ٹیک پر ہے تو سوچا یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں کیونکہ مجھے ابھی بلاگ کا کچھ خاص آئیڈیا نہیں۔ بس ابھی کچھ دن پہلے بنایا تھا ایک دوست کے کہنے پر بلکہ اُس نے ہی کچھ گائیڈ لائن دی تھی۔ اب چونکہ وہ آئن لائن نہیں اس لئے اُن سے کچھ معلومات نہیں مل رہی تھی تو سوچا یہاں اردو محفل پر ہی کچھ پوچھ لیتا ہوں۔
 
جی بلال! دراصل ابتداء میں جو بلاگ بنائے گئے وہ ڈاٹ کام پر تھے لیکن بعد میں ڈاٹ نیٹ پر ورڈ پریس ملٹی یوزرز سیٹ کردیا گیا۔ اگر آپ کو کسی مخصوص تھیم کی فرمائش کرنی ہے تو آپ اردو ٹیک کے فورمز پر لکھ سکتے ہیں۔
اردو ٹیک فورمز
 
اس فورم پر "ایم بلال" یوزر نیم پہلے سے ہی بنا ہوا ہے۔۔۔ مجھے لگتا ہے میں نے ہی بنایا تھا لیکن اب یاد نہیں کہ واقعی میں نے ہی بنایا ہے یا کسی اور نے۔۔۔ کیا اس کا کوئی طریقہ ہے پتہ کرنے کا؟
 
ماوراء

محفلین
بلال آپ کو یاد نہیں؟ چلیں میں یاد کروا دیتی ہوں۔ آپ خود ہی اردو ٹیک فورم پر رجسٹر ہوئے تھے۔
 
باسم

محفلین
پہلے اپنا پاسورڈ ڈال کر چیک کرلیں نہ ہونے پر

پاسورڈ منگوا لیں اگر آپ کی ای میل پر آیا تو آپ کا ہوگا
 
بلال

محفلین
بلال آپ کو یاد نہیں؟ چلیں میں یاد کروا دیتی ہوں۔ آپ خود ہی اردو ٹیک فورم پر رجسٹر ہوئے تھے۔

ماوراء جہاں تک مجھے یاد ہے میں اردو ٹیک فورم پر نہیں بلکہ بلاگ بنایا تھا۔ چلو دیکھتے ہیں ہو سکتا ہے میں ہی ہوں۔۔۔ باقی یاد کرانے کا شکریہ۔۔۔
 
بلال

محفلین
بلال آپ کو یاد نہیں؟ چلیں میں یاد کروا دیتی ہوں۔ آپ خود ہی اردو ٹیک فورم پر رجسٹر ہوئے تھے۔

بہت خوب ماوراء آپ نے تو یاد رکھا اور میں تھا جو بھول گیا۔۔۔ واقعی میں ہی تھا جو "ایم بلال" کے نام سے رجسٹر ہوا تھا۔ مجھے نئا پاسورڈ مل گیا ہے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں بڑھاپے میں اکثر لوگ پرانی باتیں بھول جایا کرتے ہیں۔ کوئی فکر والی بات نہیں۔ اب کسی کاغذ پر لکھ کر پلو میرا مطلب ہے پرس میں رکھ لیں، کہیں پھر سے بھول نہ جائیں۔ +ہا ہائے+
 
مبارک ہو اہم بلال آپ کو پاسورڈ‌ دوبارہ ملنے پر۔
آپ بلاگ سائٹ‌ پر لاگ ان ہو اور Presentations ٹیب پر جا کر دیکھیں تو بہت سی اردو تھیمز نظر آئیں گی ان میں سے کسی کو منتخب کر سکتے ہیں
 
بلال

محفلین
کوئی بات نہیں بڑھاپے میں اکثر لوگ پرانی باتیں بھول جایا کرتے ہیں۔ کوئی فکر والی بات نہیں۔ اب کسی کاغذ پر لکھ کر پلو میرا مطلب ہے پرس میں رکھ لیں، کہیں پھر سے بھول نہ جائیں۔ +ہا ہائے+

بس کیا کریں شمشاد بھائی۔۔۔ یہ سب الفاظ کا ھیر پھیر ہے کچھ یاد نہیں رہتا۔۔۔
 
بلال

محفلین
تھیم بھی مل گیا۔۔۔
اچھا اب کوئی بتائے گا کہ میں خود کسی تھیم کو کیسے ایڈیٹ کر سکتا ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ کوئی تھیم کیسے ڈاؤن لوڈ ہو گا؟ پھر میں اس کا اردو ترجمہ اور گرافکس تبدیل کر کے کیسے اپلوڈ کر سکتا ہوں۔۔۔ ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کا پوچھنا چاہ رہا ہوں باقی ایڈیٹنگ کی میں خود ایک بار کوشش کر کے دیکھو گا اگر ہو جائے تو ٹھیک نہیں تو پھر آپ لوگوں کو تکلیف دوں گا۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
بلال، ڈاٹ نیٹ پر تو تھیم ایڈیٹ نہیں ہو سکے گا۔ اور شاید نہ ہی اپلوڈ۔ اگر آپ تھیم کا اردو ترجمہ کر لیں اور ایڈمنز کو دیں گے تو وہ اپلوڈ کر دیں گے۔
 
بلال

محفلین
بلال، ڈاٹ نیٹ پر تو تھیم ایڈیٹ نہیں ہو سکے گا۔ اور شاید نہ ہی اپلوڈ۔ اگر آپ تھیم کا اردو ترجمہ کر لیں اور ایڈمنز کو دیں گے تو وہ اپلوڈ کر دیں گے۔

چلیں میں کوئی اچھے اچھے تھیم ڈھونڈتا ہوں پھر اردو ترجمہ کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔ ویسے اگر کسی کو پتہ ہو کہ تھیم کہاں سے مل سکیں گے تو بہت آسانی ہو جائے گی۔۔۔
 
Top