اردوڈیجیٹل لائبریری: فنڈز اکاؤنٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اُردو ڈیجیٹل لائبریری کو ایک بینک اکاؤنٹ میسر !
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ ماشاء اللہ۔

ذرا اسکی مزید تفصیلات۔۔۔۔ یعنی یہ اکاؤنٹ شریف کس بینک میں تشریف رکھتے ہیں ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

اور بہتر ہو گا کہ نئے اراکین کے لیے اس موضوع پر تھوڑی سی تفصیل بھی لکھ دیں کہ اس فنڈز سے استفادہ کیسے کیا جائے گا وغیرہ وغیرہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دراصل گولڈ میڈل کے ساتھ مجھے کیش پرائز بھی ملے ہیں تو اسی سے کچھ حصہ میں نے اُردو ڈیجیٹل لائبریری کے لئے مختص کر دیا :oops: ابتداً میں نے اپنا ایک ذاتی اکاؤنٹ اس مقصد کے لئے مخصوص کیا ہے اماؤنٹ ابھی شرمندگی کی سطح سے بھی نیچے ہے :oops: :oops: جیسے ہی اس سطح سے اوپر آیا تو اس کی مکمل تفصیلات یہاں ظاہر کروں گی۔ یہ اکاؤنٹ فرسٹ ویمن بینک میں ہے اور ہر ماہ ایک بہت معمولی سا اضافہ میری سیلری سے اس میں ہو سکے گا۔ کچھ اور تجاویز ہیں میرے ذہن میں ابھی نہیں معلوم کہ کس حد تک قابلِ عمل ہیں ۔

رہی استفادہ کی بات تو یہ ایک چھوٹا سا قدم اٹھانے کی کوشش ہے تاکہ لائبریری کے لئے کار و کوشش کو باقاعدہ صورت دینے میں کچھ مدد مل سکے۔ استفادہ کے لئے کئی ایک تجاویز ہیں تاہم ابھی صرف ترجیحی امور کو ہی فہرست کرنا ممکن ہو سکے گا (کیونکہ یہ رقم ابھی بہت مختصر و معمولی سی ہے)، وقتاً فوقتاً ان امور کی نشاندہی ہوتی رہے گی انھی میں سے ایک کا ذکر یہاں کرنا چاہوں گی مثال کے طور پر اردو میں ایسے متون کی تعداد اچھی خاصی ہے جو کاپی رائٹ سے آزاد ہیں اور اس سے بھی اہم بات یہ کہ معدوم ہونے کے قریب ہیں اور ایسے متون کو ترجیحاً محفوظ کرنا بہت ضروری ہے۔ اور یہ اماؤنٹ ایسے تمام متون کی تلاش و حصول ، فراہمی (خرید اور اگر خریدنے کی صورت نہ ہو یعنی اگر بازار میں دستیاب نہ ہوں تو پھر فوٹو کاپی ، کمپیوٹر پرنٹ ، اسکین وغیرہ) میں مددگار ثابت ہوگا۔ اگلے مرحلے میں ان متون کو یونیکوڈ میں لانا ہوگا اور امکاناً اس ذیل میں چند کمپیوٹر بھی خریدنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

خوش قسمتی سے یہاں کئی لائبریریوں تک میری رسائی ممکن ہے جہاں بہت سے ایسے متون موجود ہیں جو مزید کچھ وقت گذرنے تک اپنا وجود مکمل طور پر کھو دیں گے۔ عوامی و ذاتی لائبریریوں کے علاوہ اردو بازار اور پرانی کتابوں کے ٹھیلوں پر بھی بہت کچھ دستیاب ہے۔ ان متون کو گرد اور دیمک کی نذر ہونے سے پہلے انھیں اردو ڈیجٹل لائبریری میں شامل کرنا ہماری خوش قسمتی ہوگی۔

مزید بعد میں
 

الف عین

لائبریرین
اچھی خبر ہے۔ مبارک ہو۔
شاید میں پہلے بھی اطلاع دے چکا ہوں کہ میری طرف سے اگر چہ علیحدہ سے اکاؤنٹ نہیں‌کھولا گیا ہے لیکن یہ فنڈ مقرر کر کے الگ رکھا گیا ہے۔ افسوس کہ پچاس ہزار کی اس رقم سے اب تک ایک پیسہ بھی خرچ کرنے کی نوبت نہیں آئی ہے۔
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
دراصل گولڈ میڈل کے ساتھ مجھے کیش پرائز بھی ملے ہیں

آپ کی یونیورسٹی تو میری والی سے بہت بہتر نکلی۔ ہمیں تو کسی نے کیش پرائز نہیں دیا تھا۔ :(

تو اسی سے کچھ حصہ میں نے اُردو ڈیجیٹل لائبریری کے لئے مختص کر دیا :oops: ابتداً میں نے اپنا ایک ذاتی اکاؤنٹ اس مقصد کے لئے مخصوص کیا ہے اماؤنٹ ابھی شرمندگی کی سطح سے بھی نیچے ہے :oops: :oops: جیسے ہی اس سطح سے اوپر آیا تو اس کی مکمل تفصیلات یہاں ظاہر کروں گی۔ یہ اکاؤنٹ فرسٹ ویمن بینک میں ہے اور ہر ماہ ایک بہت معمولی سا اضافہ میری سیلری سے اس میں ہو سکے گا۔

آپ کی اس کاوش زبردست ہے اور میں اسے appreciate کرتا ہوں۔ مگر آپ کے اس اکاؤنٹ اور اعجاز صاحب کے فنڈز دونوں کے بارے میں محفل کے قارئین کو ایک بات واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ ذاتی کوششیں ہیں نہ کہ اردوویب کی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
آپ کے اس اکاؤنٹ اور اعجاز صاحب کے فنڈز دونوں کے بارے میں محفل کے قارئین کو ایک بات واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ ذاتی کوششیں ہیں نہ کہ اردوویب کی۔

وضاحت کے لئے شکریہ۔

میں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گی فرسٹ ویمنز بینک کے مذکورہ اکاؤنٹ میں موجود اماؤنٹ محض میری جانب سے ہے اور میں نے کسی بھی دوسرے فرد سے اردو ویب کے نام پر کچھ بھی تقاضہ (اور حاصل) نہیں کیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، زکریا کا مطلب یہ نہیں تھا (کم از کم میرے خیال میں)۔

دراصل ڈونیشنز اکٹھا کرنا اور اس کا خرچ کافی حساس معاملہ ہوتا ہے اور فی الحال ہم اس کام میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہ رہے۔ گزشتہ سال ہم نے اردو ویب کے اخراجات کے سلسلے میں تعاون کی اپیل کی تھی اور اس کے پیسے براہ راست ہمارے ویب ہوسٹ پرووائیڈر کو گئے تھے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، میری پوسٹ اس پس منظر میں ہے کہ زکریا بھائی کے ذپ کے مطابق مجھے یہاں واضح کرنا چاہئے کہ یہ میری ذاتی کوشش ہے۔ اس پس منظر سے ہٹ کر کچھ اور بات میرے ذہن میں نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت ہی خوشی کی بات ہے۔

میری خدمات حاضر ہیں، کسی بھی قسم کا خرچ کرنا ہو تو بلاتکلف مجھے یاد کیجیئے۔ بس پیسے اپنے اکاؤنٹ سے میرے اکاونٹ میں بھیج دیجیئے گا۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top