اردو ابنٹو ابتدائی نتائج

arifkarim

معطل
بہت شکریہ، فائل کا انتظار رہے گا،، ویسے ونڈوز کے کون کون سے فونٹ شامل کرنا لازمی ہیں؟

مکی بھائی۔ اسوقت ونڈوز ایکسپی بہت مشہور اور کثرت سے استعمال ہونے والا او ایس ہے۔
اسکے ڈیفالٹ فانٹس یہاں دیکھے جا سکتے ہیں:
http://www.microsoft.com/typography/fonts/winxp.htm
 
مکی

معطل
عارف صاحب آپ کے ارسال کردہ فونٹ سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا.. :( آپ کے خیال میں کیا مسئلہ ہوسکتا ہے؟

البتہ میں فونٹ بدلنے میں کامیاب ہوگیا ہوں اور اسے علوی نستعلیق پر سیٹ کردیا ہے.. :grin:
 
مکی

معطل
اردو ابنٹو بالکل تیار ہے، اس بار میں آرٹ ورک کا انتظار نہیں کروں گا کہ اس میں بہت تاخیر ہوجاتی ہے، اسے فائنل کرنے سے پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اوپن آفس میں اردو املاء کی پڑتال کا کوئی سلسلہ ہے یا نہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
اوپن آفس کے پرانے ورژن کے لئے محفل میں ہی لغت بنائی گئی تھی، لیکن اب نئے ورژن، یعنی 2 کے بعد یہ کار آمد نہیں ہے۔ اب یہ کس طرح بنائی جا سکتی ہے، اس پر احباب رسرچ کریں۔
 
arifkarim

معطل
عارف صاحب آپ کے ارسال کردہ فونٹ سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا.. :( آپ کے خیال میں کیا مسئلہ ہوسکتا ہے؟

البتہ میں فونٹ بدلنے میں کامیاب ہوگیا ہوں اور اسے علوی نستعلیق پر سیٹ کردیا ہے.. :grin:

میں‌نے ایک فائل آپکو تازہ ارسال کی ہے میل پر۔ ریلیز سے پہلے آخری ٹرائی مار لو۔ اگر کام نہ بنا تو بیشک علوی ہی رہنے دو۔
 
arifkarim

معطل
اردو ابنٹو بالکل تیار ہے، اس بار میں آرٹ ورک کا انتظار نہیں کروں گا کہ اس میں بہت تاخیر ہوجاتی ہے، اسے فائنل کرنے سے پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اوپن آفس میں اردو املاء کی پڑتال کا کوئی سلسلہ ہے یا نہیں؟

اوپن آفس کے نئے ورژن میں اردو املا کی شمولیت کا طریقہ ابھی تک کسی نے تلاش نہیں کیا ہے شاید۔
پرانے کا طریقہ یہاں موجود ہے:
http://www.urduweb.org/blog/2007/01/75/
 
دوست

محفلین
نئے ورژن میں یہ بطور پلگ ان شامل ہوسکے گی۔ لیکن اس کے لیے ہمیں پوری لغت تیار کرنی پڑے گی، اوپن آفس کے لغت فارمیٹ کے مطابق الفاظ کی فہرست دینے سے بات نہیں بنے گی۔
 
زبردست مکی ،

ایک دفعہ مجھے یاد ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر میں نے مثال دی تھی کہ آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر چند لوگ ایسے بھی ہیں جو پورے ادارے کا کام اکیلے کر رہے ہیں اور مثال مکی سے اچھی کس کی ہو سکتی تھی
 
اور لوگ بھی ہیں جناب۔ نبیل بھائی، علوی امجد وغیرہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں محب علوی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ مکی بھائی اکیلے ہی پورے ادارے جتنا کام کر رہے ہیں۔
 
kaafps

محفلین
میں ایک سکینر پر جوب کرتا ہوں
اور بہت سے soft ware پر کام کرنا جانتا ھو. میری مدد کسی کو چاءے تو بندہ حاضر ہے
 
Top