نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مکی بھائی کی نشاندہی پر میں اس موضوع کا آغاز کر رہا ہوں تاکہ اردو ابنٹو کے استعمال کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ میں نے حسب معمول اردو ابنٹو کو بھی ایک ورچوئل مشین میں چلا کر دیکھا ہے۔ اس مرتبہ میں نے سن کا ورچوئل باکس سوفٹویر استعمال کیا ہے اور اس میں اردو ابنٹو بالکل ٹھیک چل رہا ہے۔ ابھی میں نے اردو ابنٹو کو انسٹال کیے بغیر یعنی بطور لائیو سی ڈی کے استعمال کیا ہے۔ اس کے لیے میں نے پہلے ورچوئل باکس میں ابنٹو کے لیے ایک ورچوئل مشین بنائی اور اس ورچوئل مشین کی سیٹنگز میں جا کر اس کی سی ڈی ڈرائیو کو اردو ابنٹو کے iso فائل امیج پر سیٹ کر دیا اور اس کے بعد اس ورچوئل مشین کو بوٹ کر دیا۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں اردو ابنٹو کی ایک جھلک پیش کی جا رہی ہے: