اردو اخبار کے لئےویب سائیٹ کیسے بنائی جائے

قیس

محفلین
السلام علیکم !

میں ایک عدد آن لائن اردو اخبار شروع کرنا چاہ رہا ہوں جو کہ ٹیکسٹ بیسڈ ہو اور ہر قسم کے سیاسی یا دیگر جھگڑوں سے پاک اس میں نہ تو اشتہارات کی بھر مار ہو اور نہ ہی کھینچا تانی اسکے لئے آسان طریقہ کیا ہو گا۔
دوئم کیا اس کے لئے کسی خاص قسم کا تھیم چاہیے ہوتا ہے یا اپنی مرضی سے بھی بندہ بنا سکتا ہے ۔
سوئم ۔ میری خواہش ہے کہ اس کے مرکزی صفحہ پر فقط خاص خاص خبریں ہوں اور جب قاری ان خبروں کو کلک کرے تو اسکی تفصیل تک پہنچے ۔

چونکہ اس سلسلہ میں ابھی تک خاکسار اکیلا ہے اس لئے کسی بھی قسم کا مشورہ شکریہ کے ساتھ قبول ہے ۔
والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ! سید زیشان صاحب آپ کا شکریہ لیکن شاید امجد میانداد صاحب کافی مصروف ہیں اس لئے صرف شکریہ ادا کرکے چلے گئے ، اب دیکھتے ہیں کب ان کو وقت ملتا ہے یہاں پر دوبارہ تشریف لانے کا۔ والسلام
 

اسد

محفلین
آپ اس کام کا آغاز بلوگر پر کر سکتے ہیں، کوئی بھی نیوز ٹمپلیٹ یا میگزین ٹمپلیٹ استعمال کر کے۔ اس میں کوئی خرچہ بھی نہیں ہو گا۔ اگر سائٹ کامیاب ہو جاتی ہے تو بعد میں ورڈپریس یا جوملہ پر منتقل ہو سکتی ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
محترم قیس صاحب!
میں نے اس کام کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ایک عدد سب ڈومین شروع کیا تھا مگر صحیح طور پر وقت نہیں دے پایا۔ اگر آپ اس پر کام کرنا چاہیں تو میں مدد کے لیے حاضر ہوں۔ ورڈ پریس میں ہے جو استعمال میں بھی نہایت آسان ہے اور طرح طرح کے تھیمز بھی آسانی سے مل جاتے ہیں۔ آپ کی پسند کا تھیم بھی اردو میں ٹرانسلیٹ کرسکتا ہوں۔

ربط پیش خدمت ہے۔

http://news.onlineilmkidunya.com/
 
Top