اردو ادب کی سائٹ

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم،
فاتح، لائبریری پراجیکٹ میں داستان کا زمرہ چیک کریں۔ وہاں میں نے طلسم ہوشربا اور الف لیلہ ٹائپ کرنے کا آغاز کیا تھا۔

وعلیکم السلام
نبیل صاحب بہت شکریہ۔ نیا رکن ہونے کے باعث لائبریری کی طرف توجہ نہیں گئی لیکن کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ یہ لائبریری کا کافی شور ہے محفل پر تو ذرا چکر لگا کر دیکھوں تو سہی اور آج آپ نے یہ ربط بھی مہیا کر دیا۔:)
نبیل صاحب! کچھ روابط کے بارے میں رقم ہے کہ "وکی پر منتقل کر دئے گئے" لیکن مذکورہ روابط غیر فعال ہیں۔ "وکی" کا یو آر ایل کیا ہے؟
اس کے علاوہ مجھے خوشی ہو گی اگر ناچیز کسی طور اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کی سعی میں حصہ لے سکے۔
کتابوں کے تصویری ورژن تو کافی آ گئے ہیں میرے پاس کل سے آج تک:cool:
 

ماوراء

محفلین
ماورا صاحبہ آپ اپنی پوری کوشش جاری رکھیں اور ان اہمیت نہ دینے والوں کو ان کی اپنی پوری کوشش کرنے دیجئے;)
فہرست تو اسی ویب سائٹ پر موجود ہے کتابوں کی لیکن اگر مجھ سے پوچھنا چاہتی ہیں تو یہ پوچھیں کہ میری "ہارڈ ڈسک" پر کون کون سی کتب کا نزول ہو چکا ہے:grin:

ویسے آپ کی دونوں کتب موجود ہیں اب میرے پاس یعنی "طلسم ہوشربا" اور "باغ و بہار"۔

چلیں، فاتح پھر انھی کتابوں کی لسٹ بتا دیں جو آپ کے پاس محفوظ ہیں۔

اور باغ و بہار کے تو کافی صفحے ہم برقیا چکے ہیں۔ لیکن کچھ صفحے سکین کرنے والے ہیں۔ میرے پاس کتاب بھی موجود ہے۔ میں روز ہی سوچتی ہوں کہ کچھ سکین کر لیتی ہوں کہ سست ہوں، اس لیے سوچ رہی تھی کہ اگر نیٹ پر ہی کسی حالت میں مل جائے تو مجھے سکین نہیں کرنی پڑے گی۔ آپ کی فائل مل تو گئی ہے لیکن اسے دوبارہ دیکھیں۔ میری طرف کھل نہیں رہی۔ شکریہ فائل کھلنے کے بعد ہی کروں گی۔
 

ماوراء

محفلین
نبیل صاحب! کچھ روابط کے بارے میں رقم ہے کہ "وکی پر منتقل کر دئے گئے" لیکن مذکورہ روابط غیر فعال ہیں۔ "وکی" کا یو آر ایل کیا ہے؟
اس کے علاوہ مجھے خوشی ہو گی اگر ناچیز کسی طور اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کی سعی میں حصہ لے سکے۔
کتابوں کے تصویری ورژن تو کافی آ گئے ہیں میرے پاس کل سے آج تک:cool:
پوچھا تو آپ نے نبیل بھائی سے ہے لیکن نبیل بھائی کے تھوڑے سے وقت کی بچت میں کر دیتی ہوں۔


فاتح، یہ جو کچھ تھریڈز میں وکی پر منتقل کے راوبط ہیں وہ پرانی محفل فورم میں شامل وکی کے تھے۔ جو کہ نئی محفل کے سیٹ اپ میں شامل نہیں ہے۔اب اصل لائبریری کی نئی سائٹ کا لنک یہ ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں بھی بہت خوشی ہو گی کہ اس پراجیکٹ میں آپ ہماری مدد کر سکیں۔ آگر آپ باغ و بہار کو برقیانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس لنک پر آ جائیں۔:)
 

نصیرحیدر

محفلین
امن۔۔۔۔۔۔۔۔امن۔۔۔۔۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا۔۔کہ میں تمھارا شکریہ کس طرح ادا کروں۔

مجھے مل گیا، جس کے لیے میں اتنے دنوں سے پریشان تھی۔ لیکن ایک مسئلہ ہے۔۔ کہ پیچ سیو نہیں ہو سکے۔:eek: ممبر بھی بن کر دیکھا۔ لیکن سیو نہیں کر سکتے۔ صرف پڑھ سکتے ہیں۔
سیو کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے کوئی بھی سکرین کپچرنگ سافٹ وئیر جیسے ایس ڈی کیپچر
استعمال کر لیں۔
 

ماوراء

محفلین
سیو کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے کوئی بھی سکرین کپچرنگ سافٹ وئیر جیسے ایس ڈی کیپچر
استعمال کر لیں۔

اچھا۔ بہت شکریہ نصیر صاحب۔ لیکن اس کام میں ایکسپرٹ ہمارے ایک رکن نے یہ مشکل آسان کر دی تھی۔ اور اب انھی کی وجہ سے ہماری کتاب مکمل بھی ہو چکی ہے۔:)
 
Top