محمداحمد
لائبریرین
لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار عبداللہ حسین کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
گزشتہ ایک برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا معروف ناول نگار عبداللہ حسین 84 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ عبداللہ حسین کے شہرہ آفاق ناول ’اداس نسلیں‘ کو نا صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی بے حد پزیرائی ملی، اداس نسلیں کا خصوصی سلور جوبلی ایڈیشن 2 سال قبل منظرِ عام پر آیا۔ عبداللہ حسین نے یہ ناول 25 برس کی عمر سے لکھنا شروع کیا اور اس کے لیے بھرپور تحقیق کی تھی۔ عبداللہ حسین ناول نگاری کو مشکل اور جبر سے تعبیر کرتے رہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ناول آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
عبداللہ حسین کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کے پیش نظر انھیں 2012 میں پاکستان کے سب سے بڑے لٹریچر ایوارڈ ’کمال فن‘ سے نوازا گیا جب کہ ان کے ناول ’اداس نسلیں‘ پر برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک دستاویزی پروگرام بھی بنایا تھا جس پر انھیں آدم جی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 2002 میں انھیں رائل سوسائٹی آف لٹریچر کی فیلوشپ بھی دی گئی۔ عبداللہ حسین کے مشہور ناولز میں باگھ، فریب، قید، نشیب، نادار لوگ اور رات شامل ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے عبداللہ حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اردو زبان کو پروان چڑھانے کے لئے خدمات کو سراہا ہے۔