عاطف بٹ
محفلین
اردو زبان و ادب کے انتہائی مشفق، ہر دلعزیز اور نامور استاد پروفیسر صابر لودھی طویل علالت کے بعد آج دوپہر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی عمر 81 برس تھی۔ وہ 12 دسمبر 1933ء کو پیدا ہوئے اور 1950ء کی دہائی میں کلیۂ علومِ شرقیہ، لاہور سے اردو زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نصف صدی سے زائد عرصے تک معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ لودھی صاحب اپنے مخصوص انداز اور شفقت کے باعث طلبہ میں بہت مقبول تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین!